وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے ہندوستانی بحریہ کے لیے 2956.89 کروڑ روپے کے 16 ایڈوانسڈ سپر ریپڈ گن ماؤنٹس اور لوازمات کی خریداری کے لیے بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 28 NOV 2023 6:39PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 28 نومبر 2023 کو میسرز بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل)، ہریدوار کے ساتھ 16 اپ گریڈ شدہ سپر ریپڈ گن ماؤنٹس (ایس آر جی ایم) کی خریداری کے ساتھ ساتھ ہندوستانی بحریہ کے لیے متعلقہ لوازمات کی خریداری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کی کل لاگت 2956.89 کروڑ روپے ہوگی۔

جدید ترین ایس آر جی ایم، جسے میسرز بی ایچ ای ایل اپنے ہریدوار پلانٹ میں تیار کرے گا، ایک درمیانے درجے کا اینٹی میزائل/ اینٹی ایئر کرافٹ پوائنٹ دفاعی ہتھیاروں کا نظام ہے۔ اس میں اعلی فائر پاور ہے اور اعلی درستگی کو یقینی بناتا ہے۔ ہتھیاروں کا نظام مختلف قسم کے خطرات کے خلاف کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام میزائلوں اور انتہائی تیز رفتار حملہ کرنے والے آلات کے خلاف بہترین کارکردگی کا حامل ہے۔

جدید ترین ایس آر جی ایم کو ہندوستانی بحریہ کے زیر استعمال اور نئے تعمیر کردہ جہازوں پر میسرز مزگاؤں ڈاک اینڈ شپ بلڈرز لمیٹڈ، ممبئی اور گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز، کولکاتہ کے ذریعے نصب کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ پانچ سالوں کی مدت میں 2.5 لاکھ افرادی دن کا روزگار پیدا کرے گا اور مختلف ہندوستانی صنعتوں بشمول ایم ایس ایم ای کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ اس طرح، یہ دفاع میں ’خود انحصاری‘ حاصل کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1513


(Release ID: 1980555) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Punjabi