سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
نشا مکت بھارت ابھیان (ایم ایم بی اے) کے تحت سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے محکمے اور شری رام چندر مشن کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے
Posted On:
28 NOV 2023 6:19PM by PIB Delhi
نشیلے مادے کے استعمال کی خرابی ایک ایسا مسئلہ ہے جو ملک کے سماجی تانے بانے پر منفی اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کسی بھی چیز پر انحصار نہ صرف فرد کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ ان کے خاندان اور مجموعی طور پر معاشرہ کو بھی متاثر کرتا ہے۔ مختلف نفسیاتی مادوں کا باقاعدہ استعمال فرد کے انحصار کا باعث بنتا ہے۔
نیشنل ڈرگ ڈیپنڈنس ٹریٹمنٹ سینٹر (این ڈی ڈی ٹی سی)، ایمس، نئی دہلی کے ذریعے سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے محکمہ کے ذریعہ ہندوستان میں نشیلے مادے کے استعمال کی حد اور نمونہ کے بارے میں پہلے جامع قومی سروے کی رپورٹ کے مطابق، شراب ہندوستانیوں کے ذریعہ استعمال ہونے والا سب سے عام نفسیاتی مادہ ہے جس کے بعد بھنگ اور افیون ہیں۔
منشیات کی طلب کے خطرے کو روکنے کے لیے، سماجی انصاف اور عطائے اختیار کی وزارت)، حکومت ہند، منشیات کی مانگ میں کمی کے لیے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر) نافذ کر رہی ہے، جو ایک مرکزی اسکیم ہے جس کے تحت ریاستی حکومتوں/ یو ٹی کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
سال 2020 سے، وزارت ملک کے تمام اضلاع میں نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کو نافذ کر رہی ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، جس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
این ایم بی اے کی حصولیابیاں:
- اب تک زمینی سطح پر چلائی گئی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اب تک 10.72+ کروڑ لوگوں تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔
- این ایم بی اے اضلاع میں مہم کی سرگرمیوں کی قیادت کرنے کے لیے 8,000 ماسٹر رضاکاروں کا انتخاب اور تربیت کی گئی ہے۔
- 3.38+ کروڑ سے زیادہ نوجوانوں نے مہم کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور زمین پر نشہ آور مادے کے استعمال کے خلاف پیغام کو پھیلایا ہے۔
- آنگن واڑی اور آشا ورکر، اے این ایم، مہیلا منڈلوں اور خواتین کے ایس ایچ جی کے ذریعے ایک بڑی کمیونٹی تک پہنچنے میں 2.27+ کروڑ خواتین کا تعاون بھی اہم رہا ہے۔
- فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ہینڈل بنا کر اور ان پر روزانہ اپ ڈیٹس کا اشتراک کرکے مہم کے پیغام کو آن لائن پھیلانے کے لیے ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔
- اضلاع اور ماسٹر رضاکاروں کے ذریعہ زمینی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں کے ڈیٹا کو حقیقی وقت کی بنیاد پر حاصل کرنے کے لیے ایک اینڈرائیڈ پر مبنی موبائل ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے۔ اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر رکھا گیا ہے۔
- عوام کی آسانی کے لیے نشہ چھوڑنے کی تمام سہولیات کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔
این ایم بی اے کے تحت ایک خصوصی پہل مذہبی / روحانی تنظیموں کی انجمن ہے جو این ایم بی اے کے تحت مختلف سرگرمیاں انجام دیتی ہے اور این ایم بی اے کے پیغام کو اپنے بینر تلے پھیلاتی ہے۔ اس سمت میں ایک قدم اٹھاتے ہوئے، سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے محکمے نے نوجوانوں، خواتین، طلبا اور کمیونٹی میں این ایم بی اے کے پیغام کو پھیلانے کے لیے شری رام چندر مشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب آج ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، 15 جن پتھ، نئی دہلی میں ڈاکٹر وریندر کمار، وزیر (ایس جے اینڈ ای)، جناب رام داس اٹھاولے، عزت مآب وزیر مملکت (ایس جے اینڈ ای)، جناب کملیش ڈی پٹیل (داجی)، صدر، شری رام چندر مشن، محکمہ کے سینئر افسران اور شری رام چندر مشن کے 30 سے زیادہ نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے وزیر نے ملک میں نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے ذریعے شروع کی گئی کوششوں کے بارے میں بات کی جس نے اس ابھیان کو ایک عوامی تحریک بنانے میں مدد کی ہے۔ اس ابھیان میں روحانی تنظیموں کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، مرکزی وزیر نے اپنے یقین کا اظہار کیا کہ شری رام چندر مشن کے ساتھ یہ تعاون لوگوں کی زندگیوں کو روشن کرنے اور انہیں نشے کی راہ کی طرف بڑھنے سے روکنے میں مدد فراہم کرے گا۔
جناب کملیش ڈی پٹیل (داجی)، صدر، شری رام چندر مشن نے منشیات کے خلاف اس طرح کی بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کے لیے سماجی انصاف اور عطائے اختیار کی وزارت کو مبارکباد دی۔ اس شعبے میں کام کرنے کے اپنے تجربات کے ذریعے، انہوں نے ایک سازگار خاندانی اور سماجی ماحول کی اہمیت پر زور دیا جو کہ منشیات کے استعمال کو روکنے کے ساتھ ساتھ قابو پانے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ اپنے 5000 مراکز اور شری رام چندر مشن سے جڑے 16+ کروڑ لوگوں کے ذریعے، داجی نے نشا مکت بھارت ابھیان میں شرکت اور نشا مکت بھارت کے لیے تعاون کی تصدیق کی۔
اس مفاہمت نامے پر دستخط کے ساتھ، سماجی انصاف اور عطائے اختیار کا محکمہ محسوس کرتا ہے کہ این ایم بی اے کے نفاذ سے منشیات سے متعلق حساس ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں فروغ ملے گا۔
********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 1512
(Release ID: 1980541)