عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
جے کے اے ایس افسران سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ”میں آپ سے مودی کی حکمرانی اصلاحات کے محرک بننے اور جموں و کشمیر میں ان کے مؤثر نفاذ میں مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی خطہ میں بہت زیادہ قدرتی وسائل ہیں جو امرت کال کے دوران ہندوستان کی مستقبل کی ترقی کی کہانی کو 2047 میں وکست بھارت کے حصول کی طرف لے جائیں گے
اگلے 25 سالوں کے دوران ہندوستان کی مستقبل کی ترقی میں قدر میں اضافہ ان غیر دریافت شدہ علاقوں سے ہونے والا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ضلع ریاسی میں لیتھیم کی دریافت ”بھارت کی اگلی بڑی کہانی“ ثابت ہو سکتی ہے
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے این سی جی جی کے زیر اہتمام جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینیئر افسران کے لیے فیلڈ ایڈمنسٹریشن میں صلاحیت سازی پروگرام کے 7ویں بیچ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا
Posted On:
27 NOV 2023 4:17PM by PIB Delhi
لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) مسوری میں جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس) کے سینیئر افسران کے لیے فیلڈ ایڈمنسٹریشن میں صلاحیت سازی پروگرام کے ساتویں بیچ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ”میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ مودی کی حکمرانی اصلاحات کے محرک بنیں اور جموں و کشمیر میں ان کے مؤثر نفاذ میں مدد کریں“۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مرکز زیر انتظام علاقے اور غیر دریافت شدہ شمال مشرقی خطے (این ای آر) کے پاس بہت زیادہ قدرتی وسائل ہیں جو امرت کال کے دوران ہندوستان کی مستقبل کی ترقی کی کہانی کو 2047 میں وکست بھارت کے حصول کی طرف لے جائیں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اگلے 25 سالوں کے دوران ہندوستان کی ترقی میں قدر میں اضافہ ان غیر دریافت شدہ خطوں سے ہونے والا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او، اہلکار، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی)، مسوری کیمپس کے زیر اہتمام جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینیئر افسران کے لیے فیلڈ ایڈمنسٹریشن میں صلاحیت سازی پروگرام کے 7ویں بیچ کے افتتاحی اجلاس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بھدرواہ اور گلمرگ علاقوں میں خوشبو مشن اور جامنی انقلاب کی کامیابی کے نتیجے میں 3,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپ صرف لیوینڈر کی کاشت میں مصروف ہیں۔ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش نے لیوینڈر کی کاشت کے ماڈل کا مطالعہ کرنے کے لیے جموں و کشمیر میں وفود بھیجے ہیں اور خوشبو مشن کی تقلید میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
لوک سبھا میں جموں و کشمیر کے ادھم پور حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ضلع ریاسی میں لیتھیم کی دریافت ”بھارت کی اگلی بڑی کہانی“ ثابت ہو سکتی ہے، جس سے ملک کی معیشت کو کئی گنا فروغ ملے گا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ جموں و کشمیر سے اشیا کی بڑھتی ہوئی تعداد کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی معیشت کو فروغ دینے کے لیے یو ٹی سے جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کی فروخت کو فروغ دیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2014 میں اقتدار سنبھالا ہے، انہوں نے ہندوستان کے نظر انداز کیے جانے والے اور دور دراز علاقوں بشمول جموں و کشمیر، لداخ، جزائر اور این ای آر کو قومی دھارے میں لانے کا عہد کیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم مودی نے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کئی حکمرانی اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں فی الحال عوامی پالیسی کا مقصد حکومت میں شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانا ہے جس میں مالی وفاقیت، دیہی ہندوستان کو تبدیل کرنا، اور عوامی خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا، مرکزی حکومت کے شکایات کے ازالے کے نظام، سی پی جی آر اے ایم ایس کو 97 فیصد تصفیہ کی شرح حاصل کرتے ہوئے زیادہ جوابدہ اور متعلقہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر GRAMS پورٹل کو CPGRAMS کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے تاکہ سنٹر اور یو ٹی انتظامیہ کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے کہا کہ جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے 280 سے زیادہ افسران نے این سی جی جی کا دورہ کیا ہے۔ یہ ورکشاپ 2019 میں جے اینڈ کے انتظامیہ اور این سی جی جی کے درمیان 5 سال کی مدت میں جے اینڈ کے کیڈر کے 500 افسران کو تربیت دینے کے لیے دستخط کیے گئے مفاہمت نامے کا حصہ ہے۔
ساتواں صلاحیت سازی پروگرام 27 نومبر 2023 سے 8 دسمبر 2023 تک این سی جی جی، مسوری میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں سکریٹریز، اسپیشل سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، سی ای او، ڈائرکٹر، جوائنٹ ڈائرکٹر، ڈیولپمنٹ آفیسر کے علاوہ 26 جے کے اے ایس افسران شرکت کر رہے ہیں۔
صلاحیت سازی پروگرام سائنسی طور پر جموں و کشمیر کے سرکاری ملازمین کو لوگوں کو مضبوط اور ہموار خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے دوران حاصل کیا گیا جدید علم اور نئی مہارت ان سرکاری ملازمین کو لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی میں مدد فراہم کرے گی۔ اس پروگرام کا مقصد زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور لوگوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے افسروں کو یک جہتی کے ساتھ کام کرنے کے لیے دوبارہ ترتیب دینا ہے۔ جموں و کشمیر میں گڈ گورننس، شفافیت اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے ان طریقوں کی تقلید کے لیے افسران کو گڈ گورننس کے بہترین طریقوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ پروگرام کا فوکس گورننس کے عملی پہلوؤں کا اشتراک کرنا، رفتار اور پیمانے کے ساتھ کام کرنا، اور شہریوں کے سامنے جوابدہ ہونا اور ان کی شکایات کو فعال طور پر حل کرنا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 1461
(Release ID: 1980199)
Visitor Counter : 105