پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

وزیر پٹرولیم ہردیپ پوری نے روی داس گھاٹ پر کشتیوں کے لیے فلوٹنگ ری فیولنگ (سی این جی اسٹیشن) کا افتتاح کیا



وارانسی میں کشتیوں کے لیے دوسرا سی این جی اسٹیشن

اس تیرتے ہوئے سی این جی اسٹیشن کو قائم کرنے کا فیصلہ صاف توانائی کی تبدیلی کی طاقت میں ہمارے یقین کا ثبوت ہے: ہردیپ پوری

اس سے کشتی والوں کو بڑی سہولت ملے گی: ہردیپ پوری

  وزیر موصوف نے گیل اتکرش مرکز کی طالبات سے بھی بات چیت کی

Posted On: 26 NOV 2023 5:27PM by PIB Delhi

آلودگی سے پاک وارانسی کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر ، آج پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے شہر کے دوسرے فلوٹنگ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) موبائل ریفیولنگ یونٹ (ایم آر یو) اسٹیشن کا رویداس گھاٹ پر افتتاح کیا۔ یہاں کے نمو گھاٹ سی این جی اسٹیشن کے بعد یہ ملک کا دوسرا ایسا اسٹیشن ہے جسے کشتیوں میں سی این جی بھرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

دونوں اسٹیشنوں کو  پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت ایک مہارتن  کمپنی گیل(انڈیا) لمیٹڈ نے تیار کیا ہےہے۔ اس موقع پر گیل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سندیپ کمار گپتا، ڈائریکٹر (انسانی وسائل) جناب آیوش گپتا، ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) جناب سنجے کمار اور کئی معززین موجود تھے۔

اس کے ساتھ، اب وارانسی کے اہم گھاٹوں کے دونوں طرف کشتیوں کے لیے تیرتے ہوئے سی این جی اسٹیشن کام کر رہے ہیں۔ تیرتے ہوئے اسٹیشنوں کو گیل نے تقریباً  17.5 کروڑ روپے  کی لاگت سے تیار کیا ہے ۔

جناب پوری نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجوں اور صاف ستھرے ، زیادہ پائیدار توانائی کے ذرائع کی طرف منتقلی کی فوری ضرورت سے دوچار دنیا میں، وارانسی میں دوسرے تیرتے بنیادی ڈھانچے کا افتتاح قابل عمل پائیدار توانائی کے حل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

وزیرموصوف  نے کہا کہ "اس تیرتے ہوئے سی این جی سٹیشن کے قیام کا فیصلہ صاف توانائی کی تبدیلی کی طاقت میں ہمارے یقین کا ثبوت ہے۔"

روی داس گھاٹ پر سی این جی اسٹیشن کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب پوری نے بتایا کہ یہ کشتی والوں کو بڑی سہولت فراہم کرے گا کیونکہ انہیں ایندھن بھرنے کے لیے نمو گھاٹ تک نہیں جانا پڑے گا، اس طرح وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ "اوسطاً یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہر کشتی والا سی این جی کو بطور ایندھن استعمال کرکے سالانہ 36,000 روپے سے زیادہ بچا سکتا ہے۔"

کئی سالوں سے وارانسی گھاٹوں پر کشتی والے پرانے اور کم کارآمد پٹرول اور ڈیزل انجنوں کا استعمال کر رہے ہیں جنہیں اب نئے سی این جی انجنوں کے ساتھ کٹس کے ساتھ تبدیل کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ایندھن کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری  (سی ایس آر) پہل کے تحت، گیل نے وارانسی نگر نگم  (وی این این) کے ساتھ کشتیوں کو ماحول دوست ایندھن سی این جی  میں تبدیل کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔

اب تک، وی این این کے ساتھ رجسٹرڈ 890 میں سے 735 ایسی کشتیوں کو گیل کے سی ایس آر پروگرام کے تحت 18 کروڑ روپے کی لاگت سے سی این جی  میں تبدیل کیا گیا ہے۔

نمو گھاٹ پر تیرتا ہوا سی این جی مدر سٹیشن دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ایسا سی این جی اسٹیشن ہے جو دسمبر 2021 سے کام کر رہا ہے۔ اس سٹیشن کی کمپریشن کی گنجائش  یومیہ تقریباً 15,000 کلوگرام سی این جی ہے جو روزانہ تقریباً 1,000-1,500 کشتیاں بھر سکتی ہے۔ وارانسی میں اس وقت چلنے والی کشتیوں میں 15 سے 80 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کے انجن کی طاقت 5 سے 20  ایچ پی ہے۔ گیل نے حال ہی میں اس پروجیکٹ کے لیے ایشین آئل اینڈ گیس ایوارڈ ایونٹ میں باوقار 'مڈ اسٹریم پروجیکٹ آف دی ایئر - انڈیا' ایوارڈ جیتا ہے۔

روی داس گھاٹ کا نیا اسٹیشن ایک سی این جی موبائل ریفیولنگ یونٹ (ایم آر یو) ہے، یعنی سی این جی کو نمو گھاٹ سے جھرنوں میں بھرا جائے گا اور کشتیوں کو ایندھن بھرنے کے لیے پانی کے راستوں سے روی داس گھاٹ تک پہنچایا جائے گا۔ یہ بھی دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ اس کی گنجائش یومیہ  4,000 کلوگرام ہے، جو روزانہ 300 سے 400 کشتیوں کو پورا کر سکتی ہے۔

چونکہ سی این جی ڈیزل سے زیادہ موثر ایندھن ہے، اس سے کشتی والوں کے لیے اہم بچت ہوتی ہے جن کا اندازہ ہے کہ پرانے ڈیزل انجنوں کو موثر سی این جی انجنوں سے تبدیل کرنے کی وجہ سے وہ 40-35 فیصد زیادہ مائلیج حاصل کر رہے ہیں (1 کلوگرام سی این جی 1.39 لیٹر پٹرول اور 1.18 لیٹر ڈیزل کے برابر توانائی فراہم کرتی ہے۔)۔ اوسطاً، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہر کشتی والا سی این جی کو بطور ایندھن استعمال کر کے ممکنہ طور پر 36,000 روپے سالانہ بچت کرسکتا ہے۔

سی این جی زیادہ محفوظ اور کم آلودگی پھیلانے والا ایندھن ہے اور ڈیزل کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم نائٹرس آکسائیڈ  (این او ایکس) اور سلفر آکسائیڈ(ایس او ایکس) پیدا کرتی ہے۔ یہ ڈیزل کے مقابلے میں ایگزاسٹ سے کم دھواں پیدا کرتا ہے اور تقریباً بو کے بغیر ہے، جو کشتی والوں اور سیاحوں کو صحت کے فوائد اور آرام فراہم کرتا ہے جبکہ مقدس ندی گنگا اور فضا میں آلودگی کو کم کرتا ہے۔ کشتیوں کی کم  ارتعاش کی وجہ سے ڈیزل انجن کے مقابلے انجن کے شور میں کمی سیاحوں کے لیے کشتی کی سواری سے لطف اندوز ہونے کے لیے استحکام اور راحت میں اضافہ کرتی ہے۔

گیل  نے وارانسی میں سی جی ڈی انفراسٹرکچر بنانے کے لیے 350 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے اور 2024 تک مزید 100 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ وارانسی سی جی ڈی پروجیکٹ پردھان منتری ارجا گنگا پروجیکٹ کا حصہ ہے اور اس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2018 میں کیا تھا۔

ان دو تیرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنوں کے علاوہ، گیل 24 سی این جی اسٹیشن بھی چلاتا ہے اور 8,000 سے زیادہ چار پہیوں، 17,000 تین پہیوں اور تقریباً 100 بسوں کو ماحول دوست ایندھن کی فراہمی کے لیے مزید 13 سی این جی اسٹیشنوں کا کام جاری ہے۔گیل 32,000 سے زیادہ خاندانوں ، 61 کمرشل یونٹس جیسے ہوٹلوں اور ریستورانوں اور 13 صنعتی اکائیوں کو پائپڈ قدرتی گیس( ڈی-پی این جی) بھی فراہم کر رہا ہے۔ مزید 40,000  خاندانوں تک پی این جی  کنیکٹیویٹی جاری ہے۔

بعدازاں ، جناب پوری نے گیل اتکرش کے وارانسی مرکز میں طلباء کے ساتھ بات چیت کی، جو کمپنی کا ایک سی ایس آر پہل ہے جس میں اقتصادی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والی 60 ہونہار لڑکیوں کو انجینئرنگ اور میڈیکل کے داخلے کے امتحانات میں حصہ لینے کے لیے تمام اخراجات کے لیے رہائشی کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔

وارانسی سینٹر، 2021-22 میں شروع ہوا تھا ، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' کے وژن سے متاثر ہو کر،یہ گیل   کا پہلا 'آل گرلز' سنٹر ہے اوریہ  ایسا پہلا سنٹر ہے جس نے دوہری سلسلے کی کوچنگ فراہم کی ہے۔ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی 60 لڑکیوں کے لیے انجینئرنگ اور میڈیکل کے داخلے کے امتحانات 23-2022میں، 30 میں سے 28 لڑکیوں نے جے ای ای مینس کے امتحان میں کوالیفائی کیا اور 30 میں سے 29 لڑکیوں نے این ای ای ٹی کا امتحان پاس کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

1443



(Release ID: 1979995) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Marathi , Hindi