وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 5

’ثنا‘ ثابت کرتی ہے کہ کسی خاتون کی کہانی سنانے کے لئے آپ کا عورت ہونا ضروری نہیں : پوجا بھٹ


فلمساز کو،  دوسروں کو اپنی  پوری صلاحیت کے ساتھ کام  کرنے کے لئے بااختیاربنانا چاہئے: قومی ایواررڈ یافتہ فلم ساز سدھانشو سریا

اداکارہ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ ’’ثنا ثابت کرتی ہے کہ کسی خاتون کی کہانی سنانے کے لئے آپ کا خاتون ہونا ضروری نہیں ہے۔ ہمدری کسی خاتون کا  امتیازی حق نہیں ہے۔‘‘ وہ  آج گوا میں 54 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول (افی) میں  منعقد پریس کانفرنس کے دوران خطاب کررہی تھیں۔ ان کی فلم ’ثنا‘ اُن تین بھارتی فلموں میں سے ایک ہے ، جو 54 ویں افی میں باوقار گولڈن میور کے لئے دیگر 12 فلموں کے ساتھ مقابلے میں ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک حوصلہ مند خاتون کے ارد گرد گھومتی ہے ، جو اپنازخم نہ بھرپانے کی وجہ سے  پیدا ہوئی اندرونی کشمکش  سے نبردآزما ہے۔ پوجا بھٹ نے کہا کہ اسقاط حمل جیسے اہم مسئلے پر بھی  بات چیت کرنا ضروری ہے۔ انھوں  نے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے، اپنے لئے اہم  فیصلے لینے کے لئے انھیں بااختیار بنانے کی کوششوں کے لئے  بھارت سرکار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس بات کی سراہنا کی جانی چاہئے۔

ثنا کی ہدایتکاری نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار سدھانشو سریا نے کی ہے۔ فلمسازی کے لئے اپنے خیالات اور نقطہ نظرکے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہوئے سریا نے کہا کہ ’’میں ایک بے ترتیب زون میں داخل ہونا چاہتا تھا اور حسد، طبقہ و خواہشات جیسے معاملات میں گہرائی سے اترنا چاہتا تھا۔ وہ چیزیں کہیں زیادہ طاقتور تھیں۔ یہ تین یا چار چیزوں کا مرکب تھا، یہ لوگوں کے  خود غرض ہونے ، کام کرنے کی جگہ پر  نامناسب تعلقات اورر خود کی صحت مندی کی سمجھ نہ رکھنے  کے سلسلے میں تھا۔‘‘ اپنے کام کرنے کے طور طریقے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سریا نے کہا کہ اداکاروں اور عملے کے ارکان نے تال میل کے ساتھ کام کیا۔ سریا نے کہاکہ ’’کسی ہدایتکار کا سب سے بہتر کام ہے خود کو ہدایت دینا کہ وہ کیسےدوسروں کو اُن کی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کے لئے باختیار بناتا ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-12-1TRRY.jpg

بریفنگ کے لئے موجود دیگر اداکاروں میں رادھیکا مدان اور نکھل کھورانہ شامل تھے۔ انھوں نےبھی فلم  میں کام کرنے کے بارے میں اپنے تجربات مشترک کئے۔ ثنا کا کردار  ادا کرنے والی مرکزی اداکارہ رادھیکا مدان نے اس کردارکی مختلف پرتوں کو سمجھنے کا اپنا تجربہ شیئرکیا۔ انھوں نے بتایا کہ کس طرح یہ فلم ثنا کو ایک گرے کریکٹرکے طور پر پیش کرتی ہے اور کیسے  بہت سے لوگ اس کردار سے  خود کو جوڑتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-12-2W2VT.jpg

کاسٹ اور عملہ

ہدایتکار: سدھانشو سریا

پروڈیوسر: فور لائن انٹرٹنمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ

ڈی او پی: دیپتی گپتا

ایڈیٹر: پرمیتا گھوش

کاسٹ: رادھیکا مدان، شکھا تلسانیہ، سوہم شاہ، پوجا بھٹ، نکھل کھورانہ

خلاصہ:

ممبئی میں کام کرنے والی 28 سالہ مالیاتی مشیر ثنا کو، اس کی پیشہ وارانہ زندگی کا سب سے بڑا ویک اینڈ اس وقت بے حد پیچیدہ ہوجاتا ہے،جب  اسے اپنے حاملہ ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ وہ اپنے حمل کو   ختم کرنے کا واضح فیصلہ کرچکی ہے، لیکن اسقاط حمل کرانے کا حقیقی عمل ،ثنا کو اپنی زندگی کا از سر نو  جائزہ لینے اورر اس سلسلے میں گہرائی سے سوچنے کے لئے  مجبور کرتا ہے کہ  وہ جن متبادل کو منتخب کررہی ہےکیا واقعی وہ خود اس کے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24-12-33AGX.jpg

پوری بات چیت یہاں دیکھیں:

 

*******

ش ح۔ ن ر (25.11.2023)

U NO:1401

 

iffi reel

(Release ID: 1979672) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Marathi , Hindi