مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی کے مشاورتی پیپر ’5G ایکو سسٹم کے ذریعہ ڈجیٹل تبدیلی‘ پر تبصروں اور جوابی تبصروں کی وصولی کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی ہے

Posted On: 24 NOV 2023 8:01PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے 29 ستمبر 2023 کو ’5G ایکو سسٹم  کے ذریعہ ڈجیٹل تبدیلی‘ سے متعلق مشاورتی پیپر پر اسٹیک ہولڈروں سے تحریری تبصرے طلب کیے تھے۔ ابتدائی طور پر تبصرے اور جوابی تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر 2023 اور 13 نومبر 2023 مقرر کی گئی تھی۔30 اکتوبر کو، ٹی آر اے آئی نے تحریری تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو 27 نومبر 2023 تک اور جوابی تبصروں کے لیے 11 دسمبر 2023 تک بڑھا دیا تھا۔

ٹی آر اے آئی کو متعلقہ ٹیموں سے ضروری معلومات اکٹھا کرنے میں دشواری جیسی مختلف وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرے جمع کرانے کے لیے ٹائم لائن میں مزید توسیع کے لیے انڈسٹری ایسوسی ایشنز سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس مقالے میں پالیسی چیلنج اور نئی ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اپنانے اور مؤثر استعمال کرنے کے لیے صحیح پالیسی فریم ورک سے متعلق بہت اہم مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے اور وہ اپنے اراکین کے متنوع خیالات کو مرتب اور ہموار کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔

اسٹیک ہولڈروں کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریری تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 دسمبر 2023 تک اور جوابی تبصروں کے لیے 08 جنوری 2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سٹیک ہولڈرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں ای میل کے ذریعے: advadmn@trai.gov.in پر بھیجیں جس کی ایک کاپی vibhatomar@trai.gov.in کو بھی ارسال کریں۔ کسی بھی وضاحت/ معلومات کے لیے، محترمہ وندنا سیٹھی، مشیر (ایڈمن اور آئی آر)، سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23221509 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

24-11-2023

U: 1395


(Release ID: 1979658) Visitor Counter : 86


Read this release in: Hindi , English