بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ہندوستان اور لتھوانیا نے باہمی سمندری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا


سال 2022-23 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت 472 ملین امریکی ڈالر کی رہی

جناب شانتنو ٹھاکر نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات اور بحری تجارت کے وسیع امکانات کا ذکر کیا

Posted On: 23 NOV 2023 7:16PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر اور لتھوانیا کے خارجہ امور کے نائب وزیر جناب ایگیڈیجس ملوناس نے آج نئی دہلی میں میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ہندوستان اور لتھوانیا کے درمیان دو طرفہ سمندری تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں وزراء نے ہندوستان اور لتھوانیا کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات کی تعریف کی۔

میٹنگ کے دوران جناب شانتنو ٹھاکر نے لتھوانیا کے وِلنیئس میں ہندوستان کے ریزیڈینٹ مشن کے افتتاح پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ہمارے عزم کی ایک اور مثال ہے۔ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ حالیہ برسوں میں ہمارے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ سال 2022-23 میں ہندوستان اور لتھوانیا کے درمیان 472 ملین امریکی ڈالر کی تجارت ہوئی۔

دونوں وزراء نے لتھوانیا میں کلیپیڈا بندرگاہ کے سال بھر برف سے پاک رہنے کے منفرد فوائد پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خطے میں باہمی تعاون کے اس موقع پر روشنی ڈالی اور بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ہندوستان کی مہارت اور مشرقی یوروپ کے اہم صنعتی علاقوں کے گیٹ وے کے طور پر لتھوانیا کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع پر تبادلہ خیال کیا۔

کلیپیڈا پورٹ 400 میٹر لمبا، 59 میٹر چوڑا اور زیادہ سے زیادہ 13.8 میٹر کے ڈراٹ والے جہازوں کو ایڈجسٹ کرسکتا ہے۔ کلیپیڈا کی بندرگاہ کنٹینر کی ترسیل کے لیے بالٹک بندرگاہ ہے۔ مشرق کے اہم ترین صنعتی علاقوں سے اس کا زمینی فاصلہ سب سے کم ہے۔ مختلف یوروپی بندرگاہوں کے لیے اہم شپنگ لائنیں کلیپیڈا سے گزرتی ہیں۔ بندرگاہ دو ریلوے اسٹیشنوں اور ایک ہائی وے کے ذریعے منسلک ہے، جو کلیپیڈا کو کوناس، ویلنئس اور قریبی شہروں جیسے منسک، کیف اور ماسکو سے جوڑتی ہے۔

ہندوستان اپنی بحری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے، تجارتی استعداد بڑھانے اور عالمی سمندری صنعت میں ایک سرکردہ ملک کے طور پر ابھرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس کے تحت ہندوستان لتھوانیا کے لیے مختلف ذیلی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ اس میں بندرگاہ کی جدید کاری (پی پی پی)، بندرگاہ سے رابطہ، ساحلی جہاز رانی، میرین ٹیکنالوجی، ساگرمالا کے مختلف پروجیکٹ اور ڈی کاربنائزیشن کے اقدامات شامل ہیں۔

-----------------------

ش ح۔ م م  ۔ م ر

U NO: 1370



(Release ID: 1979423) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Tamil