وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 5

یونانی فلم ڈگنٹی یہ پیغام دینے کی کوشش کرتی ہے کہ خاندانی تعلقات کی اہمیت دولت سے زیادہ ہوتی ہے: یونانی اداکار ایتھناسیوس چلکیاس

یونانی فلم ڈگنٹی کے مرکزی کردار ایتھنا سیوس چلکیاس نے کہا کہ پیسے کا لالچ نہ صرف خاندان کے ارکان کے درمیان  بلکہ ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرتا ہے، جس کے نتیجے میں جنگ ہوسکتی ہے۔ وہ اس وقت میڈیا سے خطاب کررہے تھے جب ان کی فلم 54ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا  میں  عالمی سینما  زمرے کے تحت دکھائی جارہی تھی۔

یہ فلم علامتی سطح پر خاندان کے وقار کی لاگت پر ذاتی لالچ کے موضوع پر مبنی ہے۔ فلم میں اس موضوع کو وسعت دینے کی کوشش کی گئی ہے اور اسے انسانی اقدار کی قیمت پر دولت حاصل کرنے کے لیے قومی ، بین الاقوامی اور عالمی مسابقتوں تک وسعت دی گئی ہے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ لالچ تباہ کن ہوتا ہے اور یہ نہیں ہونا چاہیے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/23-9-1EC8R.jpg

 

اداکار ایتھناسیوس نے بتایا کہ اداکاری ، تھیٹر کے ریہرسلوں نے کردار کے فروغ اور فلم کے عملے کے درمیان تعلقات بنانے میں بہت مدد کی ہے۔ ہدایت کار دمتریز کاتسمریز کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘انہوں نے بغیر رکاوٹ کے 8 منٹ کی مختصر فلم  کی شوٹنگ میں انہوں نے ایک منفرد فلم سازی کا طریقہ اختیار کیا اور فلم کو کئی جہتوں  سے شوٹ کیا’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/23-9-2AWZG.jpg

 

ایتھناسیوس نےا س بات پر اعتماد ظاہر کیا کہ یہ فلم خاندان کی اہمیت کو ظاہر کرنے اور اپنے بزرگوں کے ساتھ احترام  سے پیش آنے کی اہمیت ظاہر کرنے کے لیے ایک زبردست فلم ہے۔

خاندان کا ایک جذباتی اور واضح نقشہ پیش کرتے ہوئے یہ فلم بوڑھے ہونے کے چیلنجوں اور خاندان کی اہمیت کا پتہ لگاتی ہے۔ یہ فلم ایک 80 سال کے بوڑھے شخص انٹونیوز  کی کہانی پیش کرتی ہے، جسے اپنی بیوی کے انتقال کے بعد  اپنا گاؤں چھوڑ کر شہر میں جاکر اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ رہنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔ جب انٹونیوز کی سالگرہ قریب آتی ہے تواس کا بیٹا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسے اب اس کی پرواہ نہیں ہے اور انٹونیوز کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اب اس کے دیگر اہل خانہ پر ہے۔

فلم میں انٹونیوز کی زندگی کے اس سفر کو دکھایا گیا ہے جب وہ اپنی نئی زندگی سے تال میل قائم کرتا ہے اور اپنے خاندان کے ساتھ تعلقات دوبارہ استوار کرتا ہے۔ یہ فلم یونان میں بزرگ لوگوں کو پیش آنے والے چیلنجوں مثلا الگ تھلگ ہوجانا، تنہائی اور خاطر خواہ طبی دیکھ ریکھ تک رسائی کے فقدان کو بھی دکھاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/23-9-3DONA.jpg

 

کاسٹ اور عملہ :

ہدایت کار: دمتریز کاتسمریز

کاسٹ: ویگلیواندریا دکی، تھناسیس چلکیاس، ایتھناسیوس چلکیاس، الیکترا گیناتا، چیرس ستسکس، ایگلکی اسٹیفینی

اسکرین رائٹر: دمتری کاتسمریز

سنیمیٹو گرافی: واسلس استاؤروپولس

ایڈیٹر: واسلس استاؤروپولس

پوری بات چیت  یہاں دیکھیں:

 

************

ش ح۔ اگ۔ ت ع

 (U: 1363)

iffi reel

(Release ID: 1979348) Visitor Counter : 114


Read this release in: Kannada , English , Hindi