سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
دویانگ جن اور برزگ شہریوں کو مددگار اور سہارا دینے والے آلات کی تقسیم کے لئے ساماجک ادھیکارکتا شیورز
ساماجک ادھیکارکتا شیوروں کا مقصد پہلے سے شناخت کردہ پچاس ہزار سے زیادہ معذور افراد کو ان کی مدد کے لئے مختلف آلات فراہم کرنا ہے
Posted On:
23 NOV 2023 7:29PM by PIB Delhi
ملک میں معذور افراد اور سینئر سٹیزن افراد کو بااختیاربنانے کی جانب ایک اہم کوشش میں سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت، حکومت ہند، نے ملک بھر میں بیس مقامات پر ساماجک ادھیکارکتا شیوروں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کیمپوں میں پچاس ہزار سے زیادہ پہلے سے شناخت کردہ معذور افراد اور سینئر سٹیزن افراد کو حکومت ہند کے اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت مختلف نوعیت کے سہارا دینے والے آلات فراہم کئے جائیں گے۔
یہ پروگرام نو ریاستوں پر محیط ہوں گے اور تمام کیمپ آن لائن مربوط ہوں گے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کیلاش شلپ سانسکرتک سبھا گرہ میں کیمپ میں شرکت کریں گی جبکہ وزیر مملکت جناب اے نرائن سوامی ضلع پریشد میٹنگ ہال، کڈاپا آندھراپردیش میں 25 نومبر 2023 کو اس کیمپ میں شرکت کریں گے۔
ان کیمپوں کے انعقاد کا مقصد ملک بھر میں سب کی شمولیت والے معاشرے کو فروغ دینا اور معذور افراد کے لئے باوقار زندگی کو یقینی بنانا ہے تاکہ معذور افراد کو مساوی مواقع حاصل ہوں اور وہ ایک محفوظ ، تعمیری اور باعزت زندگی گزار سکیں۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے شعبے کے ذریعہ یہ کیمپ لگائے جارہے ہیں جس میں مصنوعی اعضا تیار کرنے والی کارپوریشن آف انڈیا شامل ہے۔
مختلف قسم کے مددگار آلات تقسیم کئے جائیں گے جن میں موٹر سے چلنے والی تین پہیہ گاڑیاں، ہاتھ سے چلنے والی تین پہیہ گاڑیاں، تہہ ہونے والی وہیل چیئرز واکر، واکنگ اسٹک، بریل کٹس، سماعت کے آلات اور مصنوعی اعضا بھی شامل ہیں۔
ان مددگار آلات کا مقصد مستفدین کو خود کفیل بنانا اور انھیں معاشرے کا حصہ بنانا ہے۔
اس پروگرام کو صبح گیارہ بجے سے اے ایل آئی ایم سی او کے آفیشل یوٹیوب چینل پر لائیو پیش کیا جائے گا۔ لنک ہے۔www.youtube.com/alimcohq.
*******
U.No:1343
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1979263)