وزارت دفاع
کوچی میں انٹر کمانڈ اوشین سیلنگ ریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا
Posted On:
23 NOV 2023 5:36PM by PIB Delhi
بحری ہنر اور مہم جوئی کے جشن میں ہندوستانی بحریہ نے 22 نومبر 2023 کو نیول بیس، کوچی میں ایک شاندار تقریب کے دوران کوچی سے گوا تک انٹر کمانڈ اوشین سیلنگ ریس2023 کے دوسرے ایڈیشن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ بحریہ کے ( آئی این ایس ویز)بلبل، نیل کنٹھ، کادل پور اور ہریال جیسے بحری جہازوں نے بحیرہ عرب میں ایک مہم جوئی انجام دینے کا وعدہ کیا ہے۔سمندر میں چلنے والی ہر بحری کشتی، تینوں بحری کمان کے آٹھ اہلکاروں اور انڈمان و نکوبار کی ایک مشترکہ ٹیم ، نیزاین ایچ کیو کے عملے پر مشتمل ہے۔ یہ ریس اپنے پچھلے ایڈیشن کے مقابلے اس لیے خاص ہے، کیونکہ اس میں ایک مخلوط عملہ جس میں مرد اور خواتین افسران اور ملاح شامل ہیں، جو صنفی غیرجانبداری اور سب کو یکساں مواقع فراہم کرنے کی علامت ہے۔ اس ریس میں حصہ لینے والے32سمندر کے چیلنجوں کا سامنا کریں گے۔ ہر ایک اس اعزاز کے لیے کوشاں رہے گا، کیونکہ ان کے جہاز بحیرہ عرب کی متحرک لہروں اور تیز ہواؤں کا سامناکریں گے۔
ریس کو کوچی میں یارڈ کے اڈمرل سپرنٹنڈنٹ ریئرایڈمرل سبیر مکھرجی نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ جہاز رانی کی اس تقریب کو اوشین سیلنگ نوڈ، گوا نے آف شور سیلنگ کلب، کوچی کے تعاون سے ترتیب دیا ہے۔ کشتی رانی کی ریس کا انعقاد بحریہ کے ہیڈکوارٹر، نئی دہلی میں واقع انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن( آئی این ایس اے)کے زیراہتمام سدرن نیول کمان کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ کوچی کی ساحلی خوبصورتی کے شاندار پس منظر میں قائم، کشتی رانی کا یہ مقابلہ تجربہ کار ملاحوں کےبحری ہنر اور بحری صلاحیت کو ظاہر کرے گا۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ کشتیاں مہارت کے ساتھ ہواؤں سے نبردآزما ہوں گی اور انجن کے استعمال کے بغیر360این ایم کا فاصلہ طے کرتے ہوئے گوا کی سمت پیش قدمی کریں گی۔ مذکورہ ریس سےقبل کوچی میں19-14نومبر 2023 تک حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے اوشین سیلنگ کلینک کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ہندوستانی بحریہ نے بحری ورثے کے تحفظ اور سمندری ہنر کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر زور دیتے ہوئے کشتی رانی کی روایت کو زندہ کرنے کے لیے اہم کوششیں کی ہیں۔ سیل ٹریننگ بحری جہاز آئی این ایس ترنگینی اور آئی این ایس سدرشینی کی اولین کوششوں اور آئی این ایس ویز مہادئی اور ترینی پر چکر لگانے کے ذریعے ہندوستانی بحریہ نے سمندری جہاز رانی سے متعلق مہم میں ایک مرکز ی مقام حاصل کیا ہے۔
SWVQ.JPG)
*******
ش ح۔ ش ر۔ن ع
U. No.1332
(Release ID: 1979189)