ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحول دوست طرز زندگی اپنانا

Posted On: 03 AUG 2023 5:02PM by PIB Delhi

لوگوں میں بیداری بڑھانے اور ماحول دوست طرز زندگی کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے، ماحولیات ،جنگلات  اورموسمی تبدیلی کی  وزارت مختلف پروگراموں کو نافذ کر رہی ہے جیسے ماحولیاتی تعلیم پروگرام (ای ای پی ) اور ماحولیاتی معلومات آگاہی صلاحیت سازی  اور ذریعہ معاش  پروگرام (ای آئی اے سی پی )۔ ای آئی اے سی پی مراکز وسیع پیمانے پرکئی  رابطہ کاری  اور آگاہی کی سرگرمیوں کی میزبانی کرتے ہیں جیسے کہ مباحثے، کوئز، ویبینار، شجرکاری مہم، اور شہریوں کو فعال طور پر شامل کرنے کے لیے  ماحولیاتی دنوں کی تقریبات۔ یہ اسکیمیں ماحولیات کے لیے طرز زندگی (لائف) کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، جو کہ ہندوستان کی قیادت میں ایک عالمی عوامی تحریک ہے جو ماحول کے تحفظ اور حفاٖظت  کے لیے انفرادی/کمیونٹی کی کارروائی کو آگے بڑھاتی ہے۔

حال ہی میں، 5 جون، 2023 کو عالمی یوم ماحولیات سے پہلے  مشن لائف (طرز ندگی برائے ماحولیات) پر ایک ماہ طویل ماس موبلائزیشن مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں 16,29,086 تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں31 جولائی 2023 تک کل 2,55,30,098 افراد نے شرکت کی اور 2,38,70,488 نے لائف  کا عہد لیا۔ وزارت نے لائف کے لیے کلی طورپروقف دو  پورٹل تیار کیے ہیں یعنی  مشن لائف پورٹل (missionlife-moefcc.nic.in)، جو کہ ایک کھلا رسائی پورٹل ہے اور علم اور سوشل میڈیا تخلیقی ذخیرے  کےطورپرخدمت انجا م  دیتاہے اور میری لائیف پورٹل(merilife.org)  جس کا مقصد کارروائیوں اور بیداری پیدا کرنے والے واقعات کو اپ لوڈ کرناہے۔ مزیدبراں ، مشن لائف سے متعلق ماس موبلائزیشن مہم کے تحت  مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے ‘میری لائف’ پورٹل پر 31 جولائی 2023 تک 2,18,091 واقعات اور 16,27,745 لوگوں کی شرکت کی اطلاع دی ہے۔

             ای ای پی کے تحت، مدھیہ پردیش سمیت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نافذ کرنے والی/ نوڈل ایجنسیوں کو مختلف بیداری پروگراموں کے انعقاد کے لیے مالی مدد فراہم کی گئی۔ ریاست مدھیہ پردیش میں، سال 21-2020کے دوران 5,200 ایکو کلب (52 اضلاع میں ہر ایک میں 100)حمایت کی گئی  اور قومی گرین کور (این جی سی) پروگرام کے تحت 15,600 اسکول ایکو کلب (ہر 52 اضلاع میں 300) کو سال 22-2021 کے دوران سپورٹ کیا گیا۔  ان دونوں سالوں کے دوران مدھیہ پردیش میں 100 کالج ایکو کلبوں کی بھی مدد کی گئی۔ ایکو کلب کی طرف سے منعقد کی جانے والی اہم سرگرمیوں میں شامل ہیں، مباحثے، نعرہ لکھنا، ڈرائنگ/پینٹنگ، پوسٹر سازی، کوئز، وال پینٹنگ، ایکشن پر مبنی سرگرمیاں جیسے انرجی آڈٹ، واٹر آڈٹ، شجرکاری، ریلیاں، نمائش، کچرے کو الگ کرنا، صفائی مہم وغیرہ۔

یہ  اطلاع ماحولیات، جنگلات  اورموسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت   جناب اشونی کمار چوبے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری میں نے دی۔

************

U-1326

(ش ح۔ اک ۔ع  آ)


(Release ID: 1979108)
Read this release in: English