سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنسدانوں نے 2 ڈی پروٹین مونولئیر تیار کیا ہے جو ایمیلوئیڈوسیس جیسی بیماریوں کا مطالعہ کرنے میں مدد کر سکتا ہے

Posted On: 22 NOV 2023 6:19PM by PIB Delhi

ایک 2 ڈی پروٹین مونولئیر سائنسدانوں کی طرف سے لائسوزائم مالیکیولز کو جمع کر کے تیار کیا گیا تھا جو ایمیلوئیڈوسیس جیسی بیماریوں کے مطالعہ میں ماڈل پروٹین ہے۔

ایمیلوئیڈوسیس ایک غیر معمولی بیماری ہے جو اس وقت ہوتی ہے جب ایمیلوئڈ نامی پروٹین اعضاء میں بنتا ہے۔یہ ایمیلوئڈ دل، گردے، جگر، تلی، اعصابی نظام اور ہاضمہ جیسے اعضاء کے کام کو متاثر کر سکتا ہے۔لائسوزائم ایک پروٹین ہے جو میوکوسل رطوبتوں میں موجود ہے اور ایئر وے کے سیال کا ایک بنیادی جزو ہے جسے ایمیلوئیڈوسیس جیسی بیماریوں کے مطالعہ میں ایک ماڈل پروٹین کے طور پر شمار کیا جا سکتا ہے جن كی وجہ سے بالآخر کثیر اعضاء کی خرابی سامنے آتی ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی، گوہاٹی  کے سائنسدانوں نے خالص آبی ذیلی فیز کے انٹرفیس پر 2 ڈی مونولئیر کے طور پر لائسوزائم مالیکیولز کو جمع کیا ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی  کے تحت شمال مشرقی ہندوستان کا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ ڈاکٹر سارتھی کنڈو، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی قیادت والے ریسرچ گروپ نے  ہمادری ناتھ کے ساتھ، ایک جونیئر ریسرچ فیلو كے ساتھ ہوا کے پانی کے ساتھ ساتھ ہوا کے ٹھوس انٹرفیس پر لائزوزائم مالیکیولز کے رویے کو سمجھنے کے لیے 2 ڈی پروٹین مونولیئر کا استعمال کیا۔ یہ كام  لینگموءیربلوڈگیٹ (ایل بی) تکنیک نامی تکنیک کی مدد سے كیا گیا۔

حال ہی میں معروف آر ایس سی پبلشرز کے تحت آر ایس سی ایڈوانسز میں شائع ہونے والے مطالعہ میں ہوا کے پانی کے انٹرفیس پر لائزوزائم مالیکیولز کی طبعی خصوصیات کی سطح کے دباؤ اور ذیلی فیز پی ایچ حالات کے تغیر کے تحت تفتیش کی گئی۔ لائسوزائم مونولئیرس کے سکڑ جانے والا سلوک سطح کے دباؤ میں اضافے کے ساتھ بننے والے پٹی نما ڈومینز سے منسلک تھا۔

ہوا کے پانی کے انٹرفیس پر لائزوزائم مالیکیولز اور متغیر پی ایچ حالات میں ان کی ساختیاتی یا تعمیری تبدیلیوں کو ایمیلوئیڈوسیس بیماری کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک ماڈل سسٹم کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے جو لائزوزائم مالیکیولز کی غلط فولڈنگ اور جمع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ایل بی طریقہ سے ہوا کے پانی اور ہوا سے ٹھوس انٹرفیس پر بننے والے قریب سے پیک شدہ لائزوزائم مونولیئرز پروٹین ماحول کے آس پاس 2ڈی میں مختلف کیمیائی اور جسمانی خصوصیات کا مطالعہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔لائزوزائم کی جمع شدہ ایل بی فلموں کو پروٹین نینو ٹیمپلیٹس کے طور پر بھی سمجھا جا سکتا ہے تاکہ پروٹین کو کرسٹلائز کیا جا سکے۔

اشاعت کا لنک: https://doi.org/10.1039/D3RA03710J

*******

U.No:1289

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1978942) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi