وزارت دفاع
میزائل کم ایمونیشن (ایم سی اے) بارج، ایل ایس اے ایم 9 (یارڈ 77) کی ڈیلیوری
آئی این ایس تونیر کے لیے نیول ڈاک یارڈ، ممبئی میں 08 میزائل کم ایمونیشن (ایم سی اے) بارج کی تیسری بارج کا پروجیکٹ 22 نومبر 2023 کو شروع
Posted On:
22 NOV 2023 5:52PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای شپ یارڈ، میسرز سیکن انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے ذریعے ہندوستانی بحریہ کے لیے تیار کی جانے والی08 میزائل کم ایمونیشن بارج پروجیکٹ کی تیسری بارج ‘میزائل کم ایمونیشن بارج، ایل ایس اے ایم 9 (یارڈ 77)' کی ڈیلیوری آئی این ایس تونیر کے لیے 22 نومبر 23 کو نیول ڈاکیارڈ ممبئی میں کی گئی۔ شمولیت کی تقریب کی صدارت ویسٹرن نیول کمانڈ کے کمانڈ ریفٹ آفیسر آشیش سہگل نے کی۔
08 میزائل کم ایمونیشن بارج کی تعمیر کے معاہدے پرمحکمہ دفاع اور میسرز سیکون انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے درمیان 19 فروری کو دستخط کیے گئے تھے۔ ان بارجز کو شامل کرنے سے آئی این کی جیٹیوں اور بیرونی بندرگاہوں پر آئی این کے جہازوں کے نقل و حمل، سامان /گولہ بارود کو جہاز سے اتارنے اور چڑھانے کی آپریشنل عہد بندیوں کو پورا کرنے کی سہولت ملے گی۔
یہ بارجز انڈین رجسٹر آف شپنگ(آئی آر ایس) کے متعلقہ بحری قواعد و ضوابط کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کی گئی ہیں۔ نیول سائنس اور ٹیکنالوجیکل لیبارٹری(این ایس ٹی ایل) ، وشاکھاپٹنم میں ڈیزائن مرحلے کے دوران بارج کی ماڈل ٹیسٹنگ کی گئی۔ یہ بارز حکومت ہند کی پہل میک ان انڈیا کی قابل فخر پرچم بردار ہیں۔
ش ح۔ا گ ۔ ج
Uno-1283
(Release ID: 1978906)
Visitor Counter : 85