کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سرکاری ای-مارکیٹ پلیس نے، مالی سال 23-2022 میں، 2 لاکھ کروڑ  روپئےسے زیادہ کی اب تک کی سب سے زیادہ مجموعی تجارتی قدر درج کی ہے


جی ای ایم نے ،اپنے آغاز سے اب تک  40000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی بچت کی سہولت فراہم کی ہے

Posted On: 02 AUG 2023 6:03PM by PIB Delhi

مالی سال23- 2022 میں، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس(جی ای ایم) نے 201113 کروڑ روپئے مالیت کی اپنی اب تک کی سب سے زیادہ مجموعی تجارتی قدر درج کی۔

 متعدد مطالعات نے، وقت وقت سے، حکومتی خریداروں پر خریداری کی بچت کے معاملے میں جی ای ایم کے پیدا کردہ اثرات کی نشاندہی کی ہے، جس میں  عالمی بینک اور قومی اقتصادی سروے  بھی شامل ہیں۔ 2020 میں عالمی  بینک کے ایک مطالعہ نے، جی ای ایم کے ذریعے اوسطاً 9.75 فیصد لاگت کی بچت کا تخمینہ لگایا اور فروخت کنندگان  کی شرکت میں نمایاں اضافہ نوٹ کیا۔

اقتصادی سروے 22-2021 میں عام استعمال کے 22 اشیا کی پیش کردہ  قیمتوں کا موازنہ شامل کیا گیا ہے جو کہ جی ای ایم  کی فہرست میں بمقابلہ امیزون اور فلپ کارٹ جیسے  مشہور آن لائن پلیٹ فارمز پر درج ہیں۔ 22 میں سے 10 اشیاء کے لیے، دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے مقابلے میں، جی ای ایم پر قیمتیں 9.5 فیصد کم دیکھی گئیں ہیں۔

گذشتہ 3 تکمیل شدہ مالی برسوں میں جی ای ایم کی مجموعی کاروباری قدر (جی ایم وی) کروڑ روپئے میں

2020-21

38573

2021-22

106547

2022-23

201113

 

جی ای ایم نے 23 جولائی 2023 تک (اپنے آغاز سے) 4.5 لاکھ کروڑ روپئے  سے زیادہ کا مجموعی جی ایم وی حاصل کیا ہے۔ لہذا، اوپر بتائے گئے بچت کے تخمینوں پر غور کرتے ہوئے، جی ای ایم نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک 40000 کروڑ روپئے سے زیادہ  مالیت کی بچت کی سہولت فراہم کی ہے۔

بچت کرنے والی  اہم خصوصیات: فروخت کنندگان  کی اعلیٰ شرکت، اصل وقت میں قیمت کا موازنہ، بڑے پیمانے پر چھوٹ، مسابقتی بولی، ریورس آکشن اور ڈیمانڈ ایگریگیشن  جیسے قیمت کی دریافت کی بہتر خصوصیات ۔

جی ای ایم کا مقصد، سرکاری خریداری کے عمل میں شفافیت، کارکردگی اور انصاف پسندی لانا ہے۔ یہ متعلقہ فریقین  کو کئی طریقوں سے فائدہ پہنچاتا ہے، جس سے وہ منصفانہ اور مساوی طریقے سے حصہ لے سکتے ہیں۔ جی ای ایم مسابقتی اور موثر مارکیٹ پلیس کو فروغ دیتے ہوئے، سرکاری خریداری کے عمل میں، تمام متعلقہ فریقین کی منصفانہ اور مساوی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یہ شفافیت کو بڑھاتا ہے، شمولیت کو فروغ دیتا ہے، اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بہترین مصنوعات اور خدمات، حکومت کے لیے انتہائی مسابقتی قیمتوں پر خریدی جائیں۔

یہ معلومات کامرس اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔اع    ۔ر ا

 (U.No. 1275)



(Release ID: 1978800) Visitor Counter : 36


Read this release in: English