وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

فلموں میں آفاقیت کا عنصر ہونا چاہیے: اروند سنہا، جیوری چیئرپرسن (غیر فیچر فلمیں)


ٹکنالوجی کلیدی ہے لیکن جمالیات، فہم، مہارت، اقدار اور سخت محنت ہنرمندی کے لیے اہم ہیں: اروند سنہا

انڈین پینورما غیر فیچر فلمز جیوری کے چیئرپرسن اروند سنہا نے کہا ‘‘ڈیجیٹل میڈیا کے عروج کے ساتھ، ٹیکنالوجی تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے لوگوں کو فلم سازی کیلئے ایک وسیع میدان ملا ہے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی ایک کلیدی عنصر ہے، جمالیات، فہم، مہارت، اقدار اور سخت  محنت ہنرمندی کے اہم پہلوہیں’’۔

جناب اروند سنہا کی قیادت میں انڈین پینورما  غیر فیچر فلمز کی سات رکنی جیوری نے آج ایک پریس کانفرنس میں اِفّی 54 کے غیر فیچر فلموں کے سیکشن میں فلم فیچرنگ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جیوری کے چیئرپرسن نے کہا کہ ماضی کے برعکس ان دنوں افسانوی فلموں پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے اور جتنی دستاویزی فلمیں بنائی جارہی ہیں ان کی تعداد کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی ڈیجیٹل میڈیم اور ٹیکنالوجی کی آمد کی وجہ سے ہو سکتی ہے جس سے فلم سازی تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے۔

چیئرپرسن نے یہ بھی کہا کہ دستاویزی فلموں کی تیاری کے لیے فنڈنگ کے مسائل ہیں اور ان دنوں  خود ہی فنڈنگ کرنی پڑرہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دستاویزی فلموں کا معیار نیچے آ گیا ہے اور ہمیں مزید بہتر کام کی ضرورت ہے جو واضح طور پرحقیقت کو پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی فلم سازی کے لیے سخت محنت، مہارت اور سنیمائی اقدار کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/21-6-1BH23.jpg

جیوری کی ایک رکن، پوشالی گنگولی نے کہا، ‘‘فرسودہ انداز سے گریز اور نوجوان نسل کے لیے مواد کو تیار کرنے پر توجہ دے کر دستاویزی فلموں کو زندہ کریں۔چرنوبل کی کامیابی دلچسپ کہانیوں کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے، نوجوانوں میں دستاویزی فلموں کی تشہیر کے لیے دلچسپی پیدا کرتی ہے’’۔

آخر میں، فلم کی مقبولیت/پہنچ بنام مواد کی اہمیت پر بحث کے بارے میں بات کرتے ہوئے، چیئرپرسن نے وضاحت کی کہ فلم کی بنیادی طور پر سنیمائی  قدر ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا‘‘‘آفاقیت کا عنصر’ ہونا ضروری ہے تاکہ یہ قومی اور بین الاقوامی ناظرین تک پہنچ سکے۔ آفاقیت کا عنصر جو نسل، عقیدہ اور تنوع کے تمام انسانوں کو چھوتا ہے’’۔ انہوں نے ماسٹر فلم سازوں ستیہ جیت رے اور ادور گوپال کرشنن کا بھی حوالہ دیا جن کی فلموں میں آفاقیت کی روایات  تھیں  اس طرح  وہ عالمی ناظرین کو متوجہ کرتی ہیں۔

غیر فیچر فلم جیوری

غیر فیچر فلم جیوری، سات ارکان پر مشتمل ہے، جس کی قیادت جناب اروند سنہا نے کی، جو ایک مشہور دستاویزی فلم ساز ہیں جو 8 قومی ایوارڈز حاصل کرچکےہیں اور کئی بین الاقوامی اور قومی فلم فیسٹول میں جیوری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ غیر فیچر جیوری  میں مندرجہ ذیل ممبران  ہیں  جنہوں نے کئی مشہور فلمیں بنائی ہیں، اور جو انفرادی طور پر مختلف فلمی اداروں اور پیشوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ اجتماعی طور پر مالامال اور متنوع ہندوستانی فلمی برادری کی نمائندگی کرتے ہیں:

1۔جناب اروند سنہا (چیئرپرسن)

2۔ جناب اروند پانڈے

3۔جناب بوبی واہنگ بام

4۔ جناب دیپ بھوئیاں

5۔ جناب کملیش اُداسی

6۔ محترمہ پوشالی گنگولی

7۔جناب ورون کرٹکوٹی

ڈیجیٹل/ویڈیو فارمیٹ میں بنائی گئی کسی بھی ہندوستانی زبان میں بنی فلمیں اور 70 منٹ تک کی ڈاکیومینٹری / نیوز ریل/ غیرفکشن/ فکش فلمیں غیرفیچر فلم سیکشن کے لیے اہل ہیں:

باہمی بات چیت کو یہاں دیکھیں:  https://www.youtube.com/watch?v=7MvFJFiMWEI

 

 

جیوری کے بارے میں مزید معلومات کے لیے  https://iffigoa.org/indian-panorama-jury/en

غیرفیچر فلموں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے https://iffigoa.org/indian-panorama-feature-2023/official-selections-non-features/en

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ف ا ۔ع ن

(U: 1249)

iffi reel

(Release ID: 1978672) Visitor Counter : 117