وزارتِ تعلیم
ریاستی تعلیمی حصولیابی سروے2023 - پرکھ ،کامیابی کے ساتھ منعقدکیاگیا
سروے میں ملک بھر کے 5917 بلاکس کے 3 لاکھ اسکولوں کے 80 لاکھ طلباء نے حصہ لیا
Posted On:
21 NOV 2023 7:00PM by PIB Delhi
پرکھ کے ذریعہ ریاستی تعلیمی حصولیابیوں کا سروے، بنیادی،تیاری پر مبنی اور درمیانی مراحل کے اختتام پر قابلیت کی نشوونما میں بنیادی کارکردگی کو سمجھنے کے لیے کیا گیا تھا۔ 3 نومبر 2023 کو کئے گئے اس ریاستی تعلیمی حصولیابی سروے کی کامیابی سے تکمیل کے ساتھ ہندوستان میں بلاک سطح پردرجہ 3، 6 اور 9 کے طلباء کے مابین تعلیمی قابلیت کے جائزے میں ایک اہم کامیابی حاصل کی گئی ہے۔
اس وسیع ترسروے میں، ملک بھر کے 5917 بلاکس کے 3 لاکھ اسکولوں کے تقریباً 80 لاکھ طلباء کا احاطہ کیا گیاتھا۔ اس میں 6 لاکھ اساتذہ اور 3 لاکھ سے زیادہ فیلڈ یعنی بنیادی سطح پر کام کرنے والے تفتیش کار بھی شامل تھے۔ اس سروے کا بنیادی مقصد، ہر تعلیمی مرحلے یعنی بنیادی، ابتدائی اور درمیانی سطح کے مرحلے کےاختتام پر طلباء کی سیکھنے کی قابلیت کا اندازہ لگانا ہے۔جس کے دوران زبان اور ریاضی پر بنیادی توجہ مرکوز کی گئی تھی ۔ چھتیس گڑھ، دہلی، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان اور مغربی بنگال کو چھوڑ کر دیگر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے سروے کے نفاذ میں حصہ لیا۔
طلباء کی قابلیت کا اندازہ لگانے کے وسیلےسائنسی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیے گئے تھے، جب کہ تشخیص کے طریقہ کار میں ڈیٹا کیپچر اور تجزیہ کے لیے اوایم آر ٹیکنالوجی کے ساتھ کاغذ قلم پر مبنی طریقہ کار اختیار کیا گیا، جس کے سبب ڈیٹا کے حصول اور تصدیق کی درستگی اور کارکردگی کو یقینی بنایاگیا۔
وزارت تعلیم کے ڈی او ایس ای اینڈ ایل کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی تعلیمی حصولیابی سروے 2023 کو کامیابی سےمکمل کرنے کے ساتھ، تعلیمی نظام کے اندر بہتری کے لیے طاقتوں اور ممکنہ شعبوں کے بارے میں اہم بصیرت افروزمعلومات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معلومات ثبوت پر مبنی پالیسیوں اور طلباء کے لیے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کی بنیاد بنیں گی۔
پرکھ کے ذریعہ کئے گئے ریاستی تعلیمی حصولیابی سروے (ایس ای اے ایس)2023 کی ایک قابل ذکر خصوصیت،بلاک کی سطح پر سیکھنے کے فرق کو سمجھنے کے لیے نمونے کے سائز میں توسیع کرنا تھا،جو کہ ضلع کی سطح سے ایک اسٹریٹجک تبدیلی ہے۔اس منتقلی کو طلباء کی ایک بڑی تعداد کی ضروریات کو پورا کرنے اور زیادہ گہری سطح پر کارکردگی کو مؤثر طریقے سے سمجھنے کے مقصد سے ترغیب حاصل ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اس طریقہ کار میں بلاک کی سطح پر اساتذہ کے پیشہ ورانہ ترقی کے پروگراموں کو بھی شامل کیاگیا۔
وزارت تعلیم کے ڈی او ایس ای اینڈ ایل کے ایڈشنل سکریٹری جناب وپن کمار نے کہا کہ پرکھ کی طرف سے ریاستی تعلیمی حصولیابی سروے میں تقریباً 80 لاکھ سیکھنے والوں کے قابل ذکر نمونہ کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تجزیہ کی بہترین اکائی کے طور پر تعلیمی بلاک کے ساتھ یہ تشخیص، تعلیمی پالیسیوں، اساتذہ کے تربیتی پروگراموں اور تدریس اور سیکھنے میں معاون وسائل کی تخلیق پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔
این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر دنیش پرساد سکلانی نے اس بات کو نمایاں کیا کہ یہ اہم حصولیابی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوسکی ہے، جنہوں نے ملک میں تعلیم کے مستقبل کے خدو خال وضع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایس ای اے ایس کاکامیاب انتظام و انصرام، ہندوستان میں تعلیم کے معیار کو بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔اس سروے سے حاصل ہونے والی مفیدمعلومات پر مبنی فیصلہ سازی اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کے نفاذ کا باعث بنتی ہیں۔ پرکھ سروے کے ملک میں تعلیمی منظر نامے پر جو مثبت اثرات مرتب ہوں گے اس کے لیے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی گئی ہیں۔
قومی تعلیمی پالیسی –این ای پی2020 کے عین مطابق، نیشنل اسسمنٹ سنٹر، پرکھ (پرفارمنس اسسمنٹ، ریویو، اور نالج فار ہولیسٹک ڈیولپمنٹ)کو ایک ادارے کے طور پر قائم کیا گیا ہے جو ہندوستان کے سبھی تسلیم شدہ اسکول بورڈز کے لئے طلباء کی جانچ اور تشخیص کے لیے ضوابط، معیارات، اور رہنما خطوط طے کرتا ہے۔یہ ریاستی حصولیابی سروے (ایس اے ایس) کی رہنمائی بھی کرے گا اور قومی حصولیابی سروے (این اے ایس)کاانعقاد کرے گا،سیکھنے کے نتائج کی کامیابی کی نگرانی کرےگا؛ اور اسکول بورڈ کی اس بات کے لئےحوصلہ افزائی اور مدد کرےگاکہ وہ 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق مہارت کی ضروریات کو پورا کرنے کےتئیں اپنے تشخیصی نمونوں کو تبدیل کریں۔
*************
ش ح۔ ع م ۔م ش
(U-1247)
(Release ID: 1978667)
Visitor Counter : 134