وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

میسرز سیکون انجینئرنگ پراجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم میں 20 نومبر 23 کو میزائل کم ایمونیشن (ایم سی اے) بارج، ایل ایس اے ایم 10 (یارڈ 78) کا آغاز

Posted On: 20 NOV 2023 7:39PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای شپ یارڈ، میسرز سیکون انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ای پی پی ایل)، وشاکھاپٹنم کے ذریعہ ہندوستانی بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے 08 ایکس میزائل کم ایمونیشن بارج پروجیکٹ کے چوتھے بارج ’میزائل کم ایمونیشن بارج، ایل ایس اے ایم 10 (یارڈ 78)‘ کا آغاز 20 نومبر 2023 کو گٹینادیوی، مشرقی گوداوری، آندھرا پردیش (میسرز ایس ای پی پی ایل کی لانچ سائٹ) میں کیا گیا۔ لانچنگ تقریب کی صدارت کمانڈنٹ شانموگم سبیسن، سی آر او (ایسٹ) نے کی۔

08 ایکس میزائل کم ایمونیشن بارج کی تعمیر کے معاہدے پر وزارت دفاع اور میسرز سیکون انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے درمیان 19 فروری کو دستخط کیے گئے تھے۔ ان بارج کی دستیابی سے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں، گولہ بارود کی نقل و حمل کے ساتھ، سامانوں اور سواریوں کو لانے اور لے جانے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل امور کو تقویت ملے گی۔

ان بارجوں کو مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا اور متعلقہ بحری قواعد اور انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے ضابطے کے تحت بنایا گیا ہے۔ بحریہ کی سائنس اور تکنیکی لیبارٹری (NSTL)، وشاکھاپٹنم میں ڈیزائن کے مرحلے کے دوران بارج کے ماڈل کی جانچ کی گئی۔ یہ بارج حکومت ہند کے میک ان انڈیا پہل کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔

 

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1206


(Release ID: 1978342) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi