ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

قومی راجدھانی خطے اور ملحقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ کے کمیشن (سی اے کیو ایم) نے فوری طور پر پورے این سی آر میں نظر ثانی شدہ جی آر اے پی کے چوتھے مرحلے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے


تاہم جی آر اے پی کے مرحلہ 1 سے 3 تک کی تمام کارروائیوں کو لاگو کیا جائے گا اور پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان پر عمل درآمد، نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ فضائی معیار کے اشاریے ، اے کیو آئی، کی سطح ’سیویئر‘ / ’ سیویئر+‘ زمرے میں مزید نہ گرے

سی پی سی بی کے روزانہ اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق، دہلی کا اوسط اے کیو آئی آج شام 4 بجے 319 (’انتہائی خراب‘زمرے) تک پہنچ گیا

آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ دستیاب موسمیاتی حالات اور ایئر کوالٹی انڈیکس کے لیے ڈائنیمک ماڈل اور پیشگوئیوں کے مطابق ، آنے والے دنوں میں دہلی کی مجموعی ہوا کا معیار ’بہت خراب‘زمرے میں رہنے کا امکان ہے

سی اے کیو ایم نے شہریوں سے تعاون کرنے اور جی آر اے پی
کے شہری چارٹر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے

Posted On: 18 NOV 2023 7:52PM by PIB Delhi

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ذریعہ فراہم کردہ روزانہ اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق آج دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 319 ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی-این سی آر کی اوسط ہوا کے معیار میں نمایاں بہتری کے پیش نظر این سی آر اور ملحقہ علاقوں (سی اے کیو ایم) میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی اے کیو ایم) کے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت کارروائیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ذیلی کمیٹی نے آج میٹنگ کی جس میں خطے میں ہوا کے معیار کی موجودہ صورت حال کے ساتھ ساتھ موسمیاتی حالات اور آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ دستیاب ایئر کوالٹی انڈیکس کی پیشگوئیوں کا جائزہ لیا گیا۔ جی آر اے پی کے چوتھے مرحلے کے تحت کارروائیاں 05.11.2023 سے پورے قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں پہلے سے ہی نافذ ہیں۔ دہلی-این سی آر کے مجموعی ہوا کے معیار کے پیرامیٹرز کا جامع جائزہ لیتے ہوئے ذیلی کمیٹی نے نوٹ کیا کہ کل (یعنی 17.11.2023) دہلی کا اوسط اے کیو آئی 405 ریکارڈ کیا گیا، جس میں 17.11.2023 کی دیر شام سے کمی اور بہتری دکھائی دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ، آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ ہوا کے معیار کی پیش گوئی بھی آنے والے دنوں میں دہلی-این سی آر کے مجموعی ہوا کے معیار میں کسی تیزی سے گراوٹ کی نشاندہی نہیں کرتی ہے۔

لہٰذا آئی ایم ڈی/ آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ دستیاب موسمیاتی حالات اور ایئر کوالٹی انڈیکس کے لیے ہوا کے معیار کے موجودہ رجحان اور پیشگوئیوں اور جی آر اے پی کے چوتھے مرحلے کے تحت بڑی تعداد میں اسٹیک ہولڈروں اور عوام کو متاثر کرنے والی پابندیوں کی خلل پذیر نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، جی آر اے پی کے تحت کارروائیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ذیلی کمیٹی متفقہ طور پر پورے این سی آر میں نظر ثانی شدہ جی آر اے پی کے چوتھے مرحلے کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کرتی ہے۔ تاہم جی آر اے پی کے پہلے سے تیسرے مرحلے کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کو نافذ کیا جائے گا اور پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان پر عمل درآمد، نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اے کیو آئی کی سطح ’ سیویئر‘/ ’ سیویئر +‘ زمرے میں نہ جائے۔

ذیلی کمیٹی نے اپنے پچھلے اجلاسوں میں جی آر اے پی کے مرحلہ 1، مرحلہ 2، مرحلہ 3 اور مرحلہ 4 کے تحت بالترتیب 06.10.2023، 21.10.2023، 02.11.2023 اور 05.11.2023 کو کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ذیلی کمیٹی نے آج کی میٹنگ میں خطے میں ہوا کے معیار کے منظر نامے کے ساتھ ساتھ دہلی کے موسمیاتی حالات اور ایئر کوالٹی انڈیکس کے لیے آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کی پیشگوئیوں کا جائزہ لیا اور مندرجہ ذیل مشاہدہ کیا:

  • جی آر اے پی ایک ایمرجنسی رسپانس ایکشن پلان ہے جس کا مقصد این سی آر میں ہوا کے معیار کی خراب صورت حال کو مزید خراب ہونے سے روکنا ہے۔
  • جی آر اے پی مرحلہ چہارم کے تحت پابندیاں خلل پذیرہیں اور بڑے پیمانے پر اسٹیک ہولڈروں اور عوام کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کرتی ہیں۔
  • دہلی کے ایکوآئی کے 'سیویئر پلس' کیٹیگری (اے کیو آئی >450) میں کمی کے پیش نظر جی آر اے پی اسٹیج فور کی کارروائی اے کیو آئی کی بنیاد پر 05.11.2023 کو کی گئی تھی۔
  • چونکہ دہلی میں موجودہ اے کیو آئی کی سطح دوپہر 2:00 بجے کے قریب 322 (بہت خراب) ریکارڈ کی گئی ہے جو جی آر اے پی اسٹیج -4 اقدامات (دہلی اے کیو آئی > 450) کو لاگو کرنے کی حد سے تقریبا 128 اے کیو آئی پوائنٹس نیچے ہے اور چوتھے مرحلے تک تمام مراحل کے تحت روک تھام / تخفیف / پابندی کے اقدامات جاری ہیں ، لہذا اے کیو آئی میں بہتری برقرار رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کی پیش گوئی بھی مزید تیزی سے گراوٹ کی نشاندہی نہیں کرتی ہے۔

جی آر اے پی اور این سی آر اور ڈی پی سی سی کے آلودگی کنٹرول بورڈ (پی سی بی) کے تحت اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے ذمہ دار مختلف ایجنسیوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پورے این سی آر میں نظر ثانی شدہ جی آر اے پی کے پہلے ، دوسرے اور تیسرے مرحلے کے تحت کارروائیوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ کمیشن این سی آر کے شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ جی آر اے پی کو نافذ کرنے میں تعاون کریں اور جی آر اے پی کے تحت سٹیزن چارٹر میں درج اقدامات پر عمل کریں۔

ذیلی کمیٹی ہوا کے معیار کے منظر نامے پر گہری نظر رکھے گی اور وقتا فوقتا ریکارڈ کی گئی ہوا کے معیار اور آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ اس سلسلے میں کی گئی پیشگوئیوں پر منحصر مناسب فیصلے لے سکتی ہے۔ جی آر اے پی کا نظر ثانی شدہ شیڈول کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور caqm.nic.in کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1143



(Release ID: 1977906) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi