وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انفراسٹرکچر فنانس سیکرٹریٹ، ڈی ای اے نے "سڑکوں اور شاہراہوں کےشعبہ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پروجیکٹ ا سٹرکچرنگ ٹول کٹ" کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کیا

Posted On: 17 NOV 2023 8:58PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ (ایم او ایف) کے شعبہ اقتصادی امور(ڈی ای او) میں انفراسٹرکچر فنانس سیکرٹریٹ(آئی ایف ایس)  نے نئی دہلی میں 17-16 نومبر 2023 کو ہائبرڈ موڈ میں ایک دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد ویب پر مبنی پی پی پی اسٹرکچرنگ ٹول کٹ کا استعمال کرتے ہوئے پی پی پی پروجیکٹس کو تشکیل دینا   نیز سڑکوں اور شاہراہوں کے شعبے کے بارے میں، پروجیکٹ اسپانسرنگ اتھارٹی (پی ایس اے) کو حساس بنانا تھا ۔ ورکشاپ میں مرکز اور ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے 70 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔

پی پی پی پروجیکٹس میں موجود چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے، آئی ایف ایس نے پی پی پی اسٹرکچرنگ ٹول کٹ تیار کی ہیں، جو پی پی پی  موڈ کے لیے پروجیکٹ کی قابل عملیت کا جائزہ لینے میں پروجیکٹ اسپانسرنگ اتھارٹیز کی مدد کے لیے ویب پر مبنی ٹول پیش کرتی ہے۔

یہ ورکشاپ، جو ٹول کٹس کو عام کرنے کے لیے ورکشاپ کے سیریز میں پہلی ہے، اس کا افتتاح جناب اجے سیٹھ، سکریٹری، ڈی ای اے، ایم او ایف نے کیا۔ ڈی ای اے سکریٹری نے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہندوستان کو ترقی کی بلندی پر لے جانے کے لیے قابل عمل بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا شیلف بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ جناب سیٹھ نے مزید زور دیا  کہ پی ایس اے ایسے مواقع کی نشاندہی کر سکتے ہیں جہاں وہ بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے ای پی سی موڈ سے پی پی پی موڈ میں منتقل کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017RMS.jpg

ڈی ای اے کے مشیر جناب انٹونی سیریاک  نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح بنیادی ڈھانچے کی ترقی جی ڈی پی کی نمو میں معاون ہوتی ہے، جب کہ ڈی ای اے  کی ڈائریکٹر محترمہ پریتی جین  نے پی پی پی پروجیکٹوں کی موروثی پیچیدگیوں کی وجہ سے مناسب ڈھانچہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ورکشاپ  میں  شرکاء کو عملی تفہیم کے لیے کیس اسٹڈیز کے ذریعہ ٹول کٹ کے جائزہ اور مقاصد سے متعارف کرایا گیا ، جس میں اس کے پانچ لازمی ٹولز کی تفصیل  حسب ذیل ہے:-

مناسبیت کا فلٹر

فیملی انڈیکیٹر ٹول

موڈ کی توثیق کا آلہ

مالی وابستگی کے اشاریے، اور

ویلیو فار منی انڈیکیٹر ٹول

اس موقع پر اس موقع پر لازمی ذمہ داری ٹول کٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ٹول مختلف ہنگامی حالات کی وجہ سے پی ایس اے کو ممکنہ ادائیگیوں کا اندازہ لگانے کے لیے پی ایس اے کو ایک عملی نقطہ نظر فراہم کرتا ہے ۔

ورکشاپ میں ملک بھر میں مرکز اور مختلف ریاستی/مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کی نمائندگی کرنے والے عہدیداروں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔ پی پی پی اسٹرکچرنگ ٹول کٹس کے بارے میں مزید تفصیلات https://www.pppinindia.gov.in/ppp_structuring_toolkit  پر دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

1127


(Release ID: 1977802) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi