وزارت دفاع

ہند پیسیفک علاقائی مكالمہ 2023 ایڈیشن (آئی پی آر ڈی-2023)


ہند پیسیفک علاقائی مكالمہ کا اختتامی دن (آئی پی آر ڈی-2023)

Posted On: 17 NOV 2023 6:49PM by PIB Delhi

تین روزہ ہند پیسیفک علاقائی مكالمہ 2023 (آئی پی آر ڈی-2023) آج نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔15 سے 17 نومبر 2023 تک ہندوستانی بحریہ کا یہ سالانہ اعلیٰ سطحی علاقائی اسٹریٹجک مكالمہ منعقد ہوا جس میں ہندوستان اور بیرون ملک کے عالمی سطح کے معروف ماہرین، ہندوستانی مسلح افواج اور حکومت ہند کے سینئر افسران، اسكالرز اور عوام نے حصہ لیا۔ "انڈو پیسیفک میری ٹائم ٹریڈ اور کنیکٹیویٹی پر جیو پولیٹیکل اثرات" کے مرکزی موضوع کے تحت کئی ذیلی عنوانات پر سنجیدہ غور و خوض ہوا۔

 

پہلا دن

  https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1977216

 

دوسرا دن

  https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1977465

 

کانفرنس کا آخری دن دو پیشہ ورانہ نشستوں پر مشتمل تھا۔پہلی نشست "ہند پیسیفک بحری تجارت اور جہاز رانی کی حفاظت اور سلامتی میں نجی صنعت" کے موضوع پر مرکوز تھا۔ اس میں سمندری ڈومین میں جہاز رانی، دفاعی صنعت اور خلائی بنیاد پر نگرانی کے مخصوص شعبوں میں ہندوستانی صنعت کے نقطہ نظر کو سامنے لایا گیا۔ ایڈمیرل سنیل لانبا (ریٹائرڈ)، سابق چیف آف دی نیول اسٹاف کی نظامت والی اس نشست میں 'موزمبیق چینل اور اس کے آس پاس نئی آف شور گیس کی تلاش کی توانائی  کے امکانات اور سمندری تحفظ کے مضمرات' پر ایک پریزنٹیشن بھی شامل تھی۔

عزت مآب وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور وزیر مملکت برائے ثقافت کا خصوصی خطاب

دن کے دوسرے پیشہ ورانہ سیشن میں "قواعد پر مبنی، محفوظ اور سلامت ہند پیسیفک کو برقرار رکھنے" کے موضوع پر محترمہ میناکشی لیکھی، عزت مآب وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور وزیر مملکت برائے ثقافت کا خصوصی خطاب شامل تھا۔  اپنی تقریر میں عزت مآب وزیر نے خطے کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بات کی اور ایک قدیم تہذیب کے طور پر سمندروں کے ساتھ ہندوستان کے غیر متزلزل تعلق پر زور دیا جس میں ایک مالا مال سمندری ورثہ شامل ہے۔ انہوں نے ہندوستانیوں کی سمندری قابلیت کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جو مختلف وجوہات کی وجہ سے پچھلی چند صدیوں میں کم ہو گئی تھی۔ تمام حاضرین کو تعاون کے ذرائع اور طریقوں کے بارے میں سوچنے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ کے کنونشن آن دی لا آف دی سی 1982 (یو این سی ایل او ایس 1982) کی مثال دی جب قومیں اپنے لیے قوانین وضع کرنے کے لیے اکٹھے ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ قومیں ان اصولوں کی پابندی کریں جو اتفاق رائے سے بنائے جاتے ہیں۔ وزیر موصوف نے شمال-جنوب تعاون کو فروغ دینے پر ہندوستان کی توجہ اور گلوبل ساؤتھ کے لیے اس کی وکالت کی طرف بھی اشارہ کیا جیسا کہ اس سال جنوری میں ہندوستان کی  جی20 صدارت کے زیراہتمام منعقد ہونے والی گلوبل ساؤتھ سمٹ کی پكار سے سامنے آءی ہے اپنی تقریر کی تکمیل پر عزت مآب وزیر نے ’’میری ٹائم پرسپیکٹیو 2023: ایک پائیدار سمندری ماحول کے لیے نقطہ نظر: چیلنجز اور حل‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب کا اجرا کیا جسے نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن کی طرف سے شائع كیا گیا ہے۔

واءس ایڈمیرل بسواجیت داس گپتا (ریٹائرڈ) کی نظامت میں شروع ہونے والی مباحثوں میں ہندوستان، ملائیشیا، سنگاپور، امریکہ اور ویتنام کے نامور پینلسٹوں،  نے "قواعد پر مبنی، محفوظ، اور سلامت ہند پیسیفك کو برقرار رکھنے" کے موضوع کے تحت عصری مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مخصوص بحثیں - ہند-بحرالکاہل میں علاقائی ایم ڈی اے نیٹ ورک کو فعال کرنے؛ سمندری قوانین پر مبنی آرڈر کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کوآپریٹو علاقائی حل سامنے لانے؛ ہند بحرالکاہل میں میری ٹائم لافیئر کے پھیلاؤ کو یقینی بنانے؛ انڈو پیسیفک میں زیر آب ڈومین بیداری کو بڑھانے اور ہند-بحرالکاہل میں ایک متفقہ قواعد پر مبنی میری ٹائم آرڈر کی تعمیر کے ذریعے چھوٹی طرفہ تعمیرات کی کثیر جہتی مصروفیت  پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

ماقبل آخری دن کا اختتامی خطاب ہندوستان میں اٹلی کے سفیر عزت مآب جناب ونسنزو ڈی لوکا کا تھا۔ اور آئی پی آر ڈی-2023 کا اختتام بھارتی بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمیرل ترون سوبتی کے اختتامی خطاب کے ساتھ ہوا۔ وائس ایڈمیرل سوبتی نے ایک سمپوزیم رپورٹ بھی جاری کی جس کا عنوان تھا

 

 'Adressing Climate Change Threats to National and Regional Holistic Maritime Security in the Indo-Pacific'۔

آئی پی آر ڈی-2023 کا اہتمام نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن (ین ایم ایف)، نئی دہلی نے ہندوستانی بحریہ کے نالج پارٹنر کے طور پر کیا تھا۔ تین روزہ کانفرنس کے دوران این ایم ایف نے ہند-بحرالکاہل کے چار ممتاز تھنک ٹینکس کے ساتھ تعاون کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔ ان كے نام نیپال انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ انگیجمنٹ (نائیس)، نیپال؛ عالمی مرکز برائے پالیسی اور حکمت عملی (گلوسیپس)، کینیا؛ ویتنام کی ڈپلومیٹک اکیڈمی (ڈی اے وی)، ویتنام اور انرجی اینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ (ٹیری)، نئی دہلی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)IPRD-23WKKO.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)IPRD-23OL8W.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(5)IPRD-23U5HI.jpeg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1977739) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi