وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ نے خلیج گنی میں دوسرا قزاقی کے خلاف گشت مکمل کیا، آئی این ایس سومیدھا نے ہندوستان کے قومی مفادات کو مزید آگے بڑھا یا

Posted On: 16 NOV 2023 2:07PM by PIB Delhi

آئی این ایس سومیدھا ایک توسیعی رینج آپریشنل تعیناتی پر ہے اور اس وقت افریقہ کے مغربی ساحل کے ساتھ ساتھ بحر اوقیانوس میں کام کر رہی ہے۔ اس مدت کے دوران آئی این ایس سومیدھا نے بحری قزاقی کے خلاف 31 روزہ گشت شروع کرتے ہوئے خلیج گنی (جی او جی)میں کام کیا۔ اس اہم سمندری علاقے میں ہندوستانی بحریہ کی طرف سے یہ دوسرا گشت ہے۔ پہلا جی او جی قزاقی مخالف گشت آئی این ایس ترکش نے ستمبر - اکتوبر 2022میں انجام دیا تھا۔ یہ خطہ ہندوستان کے قومی مفادات کے لئے اہم ہے ،کیونکہ یہ ہندوستان کی توانائی کی ضروریات کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ سومیدھا کی تعیناتی نے علاقائی بحریہ بشمول سینیگال، گھانا، ٹوگو، نائیجیریا، انگولا اور نامیبیا کے ساتھ بحریہ سے بحریہ کے رابطوں کو بڑھانے کو بھی یقینی بنایا۔ اس تعیناتی کا استعمال بحری جہازوں کے عملے کے ذریعے کی گئی مشترکہ تربیت کے ذریعے علاقائی شراکت داروں کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے لیے بھی کیا گیا، جس میں ہندوستان اور ہندوستانی بحریہ کے اپنے دوستوں کی مدد کرنے پر توجہ مرکوز کرنے اور’وسودھیو کٹمبکم‘(دنیا ایک خاندان ہے) کے فلسفے کا اعادہ کیا گیا۔ تعیناتی کی ایک اور خاص بات جی او جی ((https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1971391 میں پہلی ہندوستان- یوروپی یونین کی مشترکہ مشق میں بحری جہازوں کی شرکت تھی۔

آئی این ایس سومیدھا کی ہندوستان کے لیے انتہائی مناسب ایک اہم جغرافیائی خطے میں آپریشنل تعیناتی نے ہمارے قومی مفادات کو مزید تقویت دینے کو یقینی بنایا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PhotosINSSumedhaGoGWestCoastofAfrica(2)MTBP.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PhotosINSSumedhaGoGWestCoastofAfrica(3)MS4U.JPG

*************

ش ح۔ ا ک۔ن ع

U. No.1066



(Release ID: 1977383) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Tamil