دیہی ترقیات کی وزارت

پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین کے تحت خواتین کو مالکانہ حق

Posted On: 01 AUG 2023 5:32PM by PIB Delhi

دیہی علاقوں میں "سب کے لیے مکانات" کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، دیہی ترقی کی وزارت مارچ، 2024 تک تمام تر بنیادی سہولتوں سے لیس  2.95 کروڑ پکے مکانات کی تعمیر میں مدد فراہم کرنے کے لیے یکم اپریل 2016 سے پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین(پی ایم اے وائی- جی) کو نافذ کر رہی ہے۔ ۔ پی ایم اے وائی- جی کے تحت ملک کے دیہی علاقوں میں 31 جنوری 2023 تک کل 2,14,83,792 پکے مکانات مکمل کیے جاچکے ہیں۔

پی ایم اے وائی- جی کے  رہنما خطوط میں  یہ بات شامل ہے کہ مکان کی الاٹمنٹ سوائے بیوہ/غیر شادی شدہ/علیحدہ شخص کے معاملے کے، مشترکہ طور پر شوہر اور بیوی کے نام کی جائے گی ۔ ریاستیں صرف عورت کے نام پر مکان الاٹ کرنے کا انتخاب بھی کر سکتی ہیں۔ مزید برآں  خواتین کو بااختیار بنانے کو یقینی بنانے کے لیے، ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایم اے وائی- جی کے تحت تمام گھروں میں گھر کی خواتین کے ناموں کو منظوری کی تفصیلات/ ملکیت کی تفصیلات میں شامل کرنا چاہیے (یا تو مکمل طور پر یا مشترکہ ملکیت میں) اور یہ کہ خواتین ممبران کو منظوری کے خطوط میں ثانوی مالک کے طور پر شامل کیا جاسکتا ہے جہاں ابتدائی منظوری پہلے ہی مرد ممبر کے نام پر دی جا چکی ہے۔ 28.07.2023 تک مجموعی طور پر 2.41 کروڑ مکانات کی تکمیل کے مقابلے میں 64,31,304 مکانات مکمل طور پر خواتین کے نام اور 1,02,52,451 مشترکہ طور پر بیوی اور شوہر کے نام پر ہیں یعنی 1,66,83,755 (69.08فیصد) پی ایم اے وائی- جی کے تحت مکمل شدہ مکانات میں سے۔

پی ایم اے وائی- جی کے رہنما خطوط فراہم کرتے ہیں کہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو منریگا کے تحت محتسب کی خدمات کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ پی ایم اے وائی- جی کے تحت شکایات اور بے ضابطگیوں کے واقعات کی اطلاع دی جا سکے۔ ان محتسب کو ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت اسی جغرافیائی دائرہ اختیار کے ساتھ پی ایم اے وائی- جی کے محتسب کے طور پر کارروائی کی اضافی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ پی ایم اے وائی- جی سے مستفید ہونے والوں سے متعلق شکایات جیسے کہ شناخت، مکان کی جگہ، فوائد سے انکار، وغیرہ سے متعلق ریکارڈ میں تضاد پر غور کرنے کے بعد، شکایت کی وصولی کے 30 دنوں کے اندر اندر احکامات جاری کیے جائیں۔ پی ایم اے وائی- جی کے آغاز سے لے کر، 01.04.2016 سے 28.07.2023 تک، سی پی جی آر اے ایم ایس پر دیہی ترقی کی وزارت میں پی ایم اے وائی- جی کے تحت کل 13,673 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جیسا کہ ریاستی حکومتیں پی ایم اے وائی- جی کو نافذ کرتی ہیں، ان شکایات کو اس وزارت کو اطلاع کے تحت ضروری کارروائی کرنے کے لیے ریاستوں کو بھیج دیا گیا ہے۔ 28.07.2023 تک 13,673 شکایات میں سے 13,509  شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔

یہ معلومات  دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔ج ق ۔ ج

UNO-1009

 



(Release ID: 1976945) Visitor Counter : 49


Read this release in: English