دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسکیم کا نفاذ

Posted On: 01 AUG 2023 5:34PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ قومی دیہی روزگار مشن(این آر ایل ایم)کی ایک ذیلی اسکیم کے طورپر رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(آر ایس ای ٹی آئی)اسکیم نافذ کی جارہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت فی الحال متعلقہ بینکوں کی قیادت میں 33ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 572اضلاع میں 590 آر ایس ای ٹی آئی کام کررہی ہیں، جن کے لیے دیہی ترقی کی وزارت فنڈ فراہم کرارہی ہیں۔یہ آر ایس ای ٹی آئی گاؤں کے بے روزگار غریب نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کرارہی ہیں۔

پسماندہ طبقات جیسے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کی فلاح و بہبود کے خیال سے غریب دیہی بے روزگار نوجوانوں کو مفت تربیت دے کر اور تربیت یافتہ امیدواروں کو ضروری مدد فراہم کرکے خود روزگار کے منصوبے شروع کراتے ہوئے روزگار کو یقینی بنانے کے مقصد سے ضروری مدد فراہم کرائی جارہی ہے۔گزشتہ تین برسوں میں مذکورہ زمروں کے تحت تربیت یافتہ اور روزگار پانے والے امیدواروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

 

مالی سال

ایس سی

ایس ٹی

او بی سی

تربیت یافتہ

برسرروزگار

تربیت یافتہ

برسرروزگار

تربیت یافتہ

برسرروزگار

2020-21

64967

45199

33304

23200

100571

73296

2021-22

79077

63891

44022

33053

123636

103152

2022-23

102650

81139

58627

47486

163405

130144

2023-24
(
30.06.2023 تک)

26686

11727

15393

5923

41155

18632

 

*************

 

ش ح۔ا گ۔ن ع

U. No.1010


(Release ID: 1976930) Visitor Counter : 74


Read this release in: English