پنچایتی راج کی وزارت

ای- گورننس سسٹم

Posted On: 01 AUG 2023 6:15PM by PIB Delhi

ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت پنچایتی راج کی وزارت ملک کی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ای-پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ(ایم ایم پی) کو نافذ کر رہی ہے۔ اس کا مقصد پنچایتوں کے کام کاج کو بہتر بنانا اور انہیں زیادہ شفاف، جوابدہ اور موثر بنانا ہے۔ وزارت نے منصوبہ بندی، اکاؤنٹنگ اور بجٹ جیسے پنچایت کے کاموں کو آسان بنانے کے لیے ایک اکاؤنٹنگ ایپلی کیشن ای گرام سوراج شروع کیا ہے۔ اکاؤنٹس کی دیکھ بھال میں شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کے لیےپی آر  آئی ایس کے بہتر مالیاتی انتظام کو یقینی بنانے کے لیے، ای گرام سوراج کو پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم(پی ایف ایم ایس) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے تاکہ وینڈرز/سروس فراہم کرنے والوں کو حقیقی وقت میں ادائیگی کی جا سکے۔ ایک ٹریننگ مینجمنٹ پورٹل (ٹی ایم پی) تیار کیا گیا ہے اور اسے شروع کیا گیا ہے تاکہ مختلف زمروں، مضامین کے شعبوں اور اسٹیک ہولڈرز کی اصلاح شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) اسکیم کے تحت تربیت کی حقیقی وقت میں پیش رفت کی نگرانی کی جاسکے۔ پنچایت کھاتوں کے آن لائن آڈٹ اور ان کے مالیاتی انتظام کے لیے ’آڈٹ آن لائن‘ کی ایک  ایپلی کیشن بھی  تیار کی گئی ہے۔

وزارت پنچایتوں کو خدمات کی کامیاب فراہمی کے لیے اپنا شہری چارٹر اپنانے کی ترغیب دے رہی ہے جس کے لیے وزارت نے ماڈل سٹیزن چارٹر تیار کیا ہے اور ریاستوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ ریاستوں کے ذریعہ اس طرح کے سٹیزن چارٹر کو اپنانے پر وقف پورٹل کے ذریعہ نگرانی کی جارہی ہے۔ اب تک، سٹیزن چارٹر کو 2.15 لاکھ گرام پنچایتوں(جی پی ایس)نے اپ لوڈ کیا ہے اور 954 خدمات پیش کر رہی ہیں۔

ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے، بھارت نیٹ پروجیکٹ کو ملک میں تمام جی پی کو براڈ بینڈ کے ذریعے جوڑنے کے لیے نیٹ ورک بنانے کے لیے مرحلہ وار طور پر محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے۔ 27.07.2023 تک، بھارت نیٹ پروجیکٹ کے تحت، ملک میں 1,99,291 جی پی ایس کو سروس ریڈی بنایا گیا ہے اور مدھیہ پردیش میں 18,110 جی پی ایس کو سروس ریڈی بنایا گیا ہے۔ 30.06.2021 سے بھارت نیٹ کا دائرہ ملک کے جی پی سے آگے تمام آباد گاؤں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

یہ معلومات دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ج ق ۔ ج

UNO-1003



(Release ID: 1976911) Visitor Counter : 39


Read this release in: English