پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوامتّ کے تحت جاری کردہ جائیداد کارڈ ز

Posted On: 01 AUG 2023 6:17PM by PIB Delhi

سوامتّ اسکیم کے نفاذ کے دوران کچھ مسائل جیسے کہ کافی ڈرون کی دستیابی، ریاستوں کے ذریعہ چونا نشان زدہ گاؤں کی کافی تعداد فراہم کرنے میں تاخیر، سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے ناکافی تربیت یافتہ افرادی قوت،برے  موسمی حالات، کچھ ریاستوں میں مشکل خطہ، ہوائی اڈوں، بین الاقوامی سرحد وغیرہ کے آس پاس کے علاقوں میں ڈرون اڑانے کی  اجازت میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جس سے اسکیم کی پیش رفت متاثر ہوئی۔ ان مسائل کو باقاعدہ مانیٹرنگ، لائن ڈپارٹمنٹس/تنظیم کے ساتھ اقدام/تال میل اور اسکیم کے مختلف فریقوں کی دستگیری کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔ جہاں تک فنڈنگ کا تعلق ہے، فنڈز کی کمی کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ فنڈز وزارت خزانہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق جاری کیے جاتے ہیں۔

اسکیم کے ابتدائی مراحل میں، کووڈ-19 وبائی امراض کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور سفر سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے اسکیم کا نفاذ متاثر ہوا۔

اسکیم کے تحت، سروے آف انڈیا (ایس او آئی) کو دو عناصر  کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں یعنی ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر نقشہ سازی (ایل ایس ایم) اور مسلسل آپریٹنگ ریفرنس اسٹیشن (سی او آر ایس)) کا قیام۔ انفارمیشن، ایجوکیشن، کمیونیکیشن (آئی ای سی) اور سروے کیے جانے والے گاؤں کی بنیاد پر اسٹیٹ پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ (ایس پی ایم یو) کے قیام کے لیے محدود پیمانے پر فنڈز بھی براہ راست ریاستوں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش کے لیے سال 21-2021 کے میں سوامتِ اسکیم کے تحت  آئی ای سی اور ایس پی ایم یو عناصر کے لیے 26.7 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اسکیم کے فریم ورک کے تحت، سروے آف انڈیا کے ذریعہ تیار کردہ نقشوں کی بنیاد پر جائیداد  کارڈ کی تیاری اور تقسیم متعلقہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اب تک 44 گاؤں میں 9,590 جائیداد  کارڈ تیار کیے گئے ہیں اور ریاست آندھرا پردیش کے 18 گاؤں میں 3,311 پراپرٹی کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں۔

یہ معلومات دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*************

ش ح۔ا ک ۔ را

U-1002


(Release ID: 1976899) Visitor Counter : 80


Read this release in: English