مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’ای اینڈ وی بینڈز میں اسپیکٹرم  اور مائیکرو ویو رسائی (ایم ڈبلیو اے) اور مائیکرو ویو بیک بون (ایم ڈبلیو بی) کے لیے اسپیکٹرم کی تفویض ‘ پر ٹی آر  اے آئی کے مشاورتی کاغذ پر تبصرے/ جوابی تبصرے حاصل کرنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 14 NOV 2023 3:28PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 27 ستمبر 2023 کو ’ای اینڈ وی بینڈز میں سپیکٹرم اور مائکروویو رسائی (ایم ڈبلیو اے) اور مائکروویو بیک بون (ایم ڈبلیو بی) کے لیے سپیکٹرم کی تفویض، پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ ابتدائی طور پر، متعلقہ فریقوں سے مشاوری پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر 2023 اور جوابی تبصروں کے لیے 8 نومبر 2023 مقرر کی گئی تھی۔ تاہم، صنعتی انجمنوں  کی درخواست پر، تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب 15 نومبر 2023 اور 29 نومبر 2023 تک بڑھا دی گئی۔

تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں مزید توسیع کے لیے  صنعتی انجمنوں  کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے، تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب 29 نومبر 2023 اور 13 دسمبر 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ توسیع کی مزید درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے/ جوابی تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں اس  ای میل آئی ڈی  advmn@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹی آر اے آئی  سے اس  ٹیلی فون نمبر +91-11-23210481 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*************

ش ح۔ا ک ۔ را

U-997


(Release ID: 1976887) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi