مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’ٹیرا ہرٹز رینج   میں محدود مدت کے لیے ڈیمانڈ جنریشن کے لیے غیر استعمال شدہ یا محدود استعمال شدہ اسپیکٹرم بینڈ کے کھلے اور غیر لائسنس یافتہ استعمال‘ پر ٹی آر اے آئی  کے مشاورتی کاغذ پر تبصرے/ جوابی تبصرے حاصل کرنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 14 NOV 2023 3:27PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے 27ستمبر2023 کو ’ٹیرا ہرٹز رینج میں محدود مدت کے لیے ڈیمانڈ جنریشن کے لیے غیر استعمال شدہ یا محدود استعمال شدہ اسپیکٹرم بینڈز کے کھلے اور غیر لائسنس یافتہ استعمال‘ پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ ابتدائی طور پر، متعلقہ فریقوں سے مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 25اکتوبر2023 اور جوابی تبصرے کے لیے 08نومبر2023 مقرر کی گئی تھی۔  صنعتی انجمنوں کی درخواست پر تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخیں بالترتیب 15نومبر2023 اور 29نومبر2023 تک بڑھا دی گئیں۔

اس کے بعد، متعلقہ فریقوں کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب 29نومبر2023 اور 13دسمبر2023 تک مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ مزید توسیع کی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے/ جوابی تبصرے  جناب ھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹی آر اے آئی کو ترجیحاً الیکٹرانک شکل میں advmn@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں ۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، سپیکٹرم اور لائسنسنگ)،ٹی آر اے آئی سے  اس ٹیلی فون نمبر +91-11-23210481 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*************

ش ح۔ا ک ۔ را

U-996


(Release ID: 1976884) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Marathi