وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع كی برطانیہ کے مملكتی وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت


دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال، جس میں ہند-بحرالکاہل پر خاص زور دیا گیا

Posted On: 13 NOV 2023 6:17PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 13 نومبر 2023 کو برطانیہ کے مملكتی وزیر دفاع جناب گرانٹ شیپس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں وزراء نے ہند-بحرالکاہل پر خاص طور پر زور دیتے ہوئے دفاعی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے جاری مصروفیات کا مختصر طور پر جائزہ لیا اور نئے شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے قریبی دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کی صورتوں اور ذرائع کا جائزہ لیا۔ جناب گرانٹ شیپس نے وزیر دفاع کو مستقبل قریب میں یوکے کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیر دفاع نے مسٹر شیپس کو ریاست کے مملكتی وزیر دفاع کی حیثیت سے ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 973

 


(Release ID: 1976727) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil