کارپوریٹ امور کی وزارتت
مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے کارپوریٹ اور خاتون صنعتکاروں کو بااختیار بنانے کی خاطر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرس نےلین کیمپس اسٹارٹ اپس (ٹرسٹ) اینڈ ڈبلیو ای آئی سی آئی انڈیاکے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے
Posted On:
13 NOV 2023 3:19PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرس (آئی آئی سی اے) اور لین کیمپس اسٹارٹ اپس (ٹرسٹ) اینڈ ڈبلیو ای آئی سی آئی انڈیا کے ساتھ آج گروگرام کے مانیسر میں ایک مفاہمت نامے پر (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ ایم او یو پر آئی آئی سی اےکی جانب سے ڈاکٹر لتا سریش اور لین کیمپس اسٹارٹ اپس (بانی) کی جانب سے جناب امیش راٹھور نے دستخط کئے۔
آئی آئی سی اے اور لین کیمپس اسٹارٹ اپس اینڈ ڈبلیو ای آئی سی آئی انڈیا کامشترکہ مقصد کارپوریٹ اور خاتون صنعتکار، دونوں کو ان کے علم، صلاحیتوں اور موثراداروں میں ان کی مسابقتی صلاحیت کے علاوہ متنوع افرادی قوت کے بندوبست وغیرہ میں ان کو بااختیار بنانا ہے۔ ا ٓئی آئی سی اے ، ایل سی ایس کی ساجھے داری میں خاتون صنعتکاروں اور طلبا کے لیے پروگرام تیار کئے جائیں گے۔
ڈاکٹر لتا سریش نے اس بات پر زور دیاکہ اشتراک کا مقصد صنعتکاروں کو، کارپوریٹ سیکٹر اور خاص طور پر خواتین صنعتکاروں کو بااختیار بنانا ہے۔ تفویض اختیارات میں انھیں وسائل، تربیت، سرپرستی اور دیگر امدادی طریقہ کار کے ساتھ انھیں تعاون فراہم کرنا شامل ہے۔ اس کا مقصد صنعتکاری، صنعتی رجحانات،موثر کاروباری بندوبست سے متعلق صلاحیتوں اور متحرک کاروباری ماحول میں کامیابی کے لیے ضروری مسابقتی صلاحیتوں سمیت مختلف پہلوؤں میں معلومات کا اضافہ کرنا ہے۔
جناب امیش راٹھور نے کہا کہ اشتراک کامقصد صنعتکاروں کو ایک ایسی افرادی قوت تیار کرنے اور اس کا بندوبست کرنے کی خاطر وسائل اور حکمت عملی سےصنعتکاروں کو لیس کرنا ہے جو صنف، روایات، صلاحیت اور امکانات کے پہلوؤں میں متنوع ہے۔ آئی آئی سی اے کی ساجھے داری میں لین کیمپس اسٹارٹ اپس اینڈ ڈبلیو ای آئی سی آئی انڈیا خاتون صنعتکاروں اور طلبا کے لیے خصوصی پروگرام تیار کرے گی۔ ان پروگراموں میں ورکشاپ، تربیتی اجلاس، نیٹ ورکنگ کے مواقع اور صنعتکاری اور خواتین میں قیادت کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے سرپرستی کے مواقع شامل ہیں۔
آئی آئی سی اے کے بارے میں:
کارپوریٹ امور کا بھارتی ادارہ (آئی آئی سی اے) حکومت ہند کی کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) کے ذریعے قائم کردہ ایک خود مختار ادارہ ہے جو ایک تھنک ٹیک کے طور پر کام کرتا ہے اور ایک مربوط اور کثیر جہتی طریقہ کار کے ذریعے بھارت میں کارپوریٹ سیکٹر کے فروغ میں مددکے لیے بہترین کارکردگی کے مرکزکے طور پر کام کرتا ہے۔
لین کیمپس اسٹارٹ اپس کے بارےمیں:
لین کیمپس اسٹارٹ اپس مشن کیٹلسٹ کا ایک برانڈ ہے جو تعلیم، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری میں یکسر تبدیلی والے اقدامات کے ذریعے بھارت کے مستقبل تیار کرنے کے لیے ایک اہم ٹرسٹ ہے۔ نوجوانوں کو ترغیب دینے اور بااختیار بنانے کے وژن سے 2014 میں قائم مشن کیٹلسٹ اسٹارٹ اپس، کارپوریٹ اور حکومت کی مدد سے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کی خاطر پورے بھارت میں سرگرم ہے۔
************
ش ح۔و ا ۔ر ا
(U.No. 962)
(Release ID: 1976647)
Visitor Counter : 125