بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر ای سی پانچ ہزار سے زیادہ معذور افراد کو امدادی اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ایلیمکو کو 10 کروڑ روپے کی مدد فراہم کرے گا

Posted On: 10 NOV 2023 7:52PM by PIB Delhi

  آر ای سی لمیٹڈ کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی شاخ، آر ای سی فاؤنڈیشن، نے مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی ایم سی او) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے (ایم او اے) پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت آر ای سی ملک بھر میں 25 مقامات پر عذور افراد کو امدادی اور معاون آلات کی تقسیم کے پروجیکٹ کے لیے 10 کروڑ روپے کی امداد فراہم کرے گا۔ اس منصوبے سے معاشرے کے پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے پانچ ہزار سے زائد افراد کے مستفید ہونے کی توقع ہے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد معذور افراد کو بااختیار بنانا، ان کا اعتماد بحال کرنا اور ان کی عملی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ معاون آلات عام طور پر دیرپا ہوتے ہیں اور اعلی سطح کی دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ منصوبے کے تحت سرمائے کی لاگت برداشت کی جاتی ہے اور امداد اور معاون آلات حاصل کرنے والے افراد سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان کا خیال رکھیں گے۔

معاہدے کی یادداشت پر آر ای سی فاؤنڈیشن کے سینئر جنرل منیجر اور ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ جناب بھوپیش چندولیا اور ایلیمکو کے جنرل منیجر (مارکیٹنگ) جناب اجے چودھری نے دستخط کیے۔ اس منصوبے پر ایلیمکو عمل درآمد کرے گا۔

آر ای سی لمیٹڈ ایک مہارتن سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے جو 1969 میں وزارت بجلی کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایک نان بینکنگ فنانس کمپنی ہے جو پورے بھارت میں پاور سیکٹر فنانسنگ اور ڈیولپمنٹ پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ یہ ریاستی بجلی بورڈوں، ریاستی حکومتوں، مرکزی اور ریاستی پاور یوٹیلیٹیز، آزاد پاور پروڈیوسروں، دیہی الیکٹرک کوآپریٹوز اور نجی شعبے کی یوٹیلیٹیز کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں میں بجلی کے شعبے کی مکمل ویلیو چین میں فنانسنگ منصوبے شامل ہیں۔ پیداوار، ٹرانسمیشن، تقسیم اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف قسم کے منصوبوں کے لیے. آر ای سی کی فنڈنگ بھارت میں ہر چوتھے بلب کو روشن کرتی ہے۔ آر ای سی نے حال ہی میں فنانسنگ انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس کے شعبے میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔ آر ای سی کی لون بک 4,74,275 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی ایم سی او) ایک شیڈول سی منی رتن زمرے کا سینٹرل پبلک سیکٹر ادارہ ہے، جو معذور افراد کے تفویض اختیار کے محکمے، وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیار، حکومت ہند کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے۔ یہ 100٪ حکومت ہند کی ملکیت ہے۔ کارپوریشن کا بنیادی مقصد ضرورت مند افراد خاص طور پر معذور دفاعی اہلکاروں، اسپتالوں اور اس طرح کے دیگر فلاحی اداروں کو مناسب قیمت پر مصنوعی اعضاء اور لوازمات اور اجزاء کی دستیابی، استعمال، فراہمی اور تقسیم کو فروغ دینا، حوصلہ افزائی کرنا اور تیار کرنا  نیز  مصنوعی اعضاء اور لوازمات اور اجزاء کی تیاری کے لیے سہولیات قائم کرنا جو اس طرح کے مضامین کی تیاری یا اس کے سلسلے میں آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے اور مینوفیکچررز، خریداروں، فروخت کنندگان، درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، ڈیلرز اور مصنوعی اعضاء اور لوازمات اور اجزاء کے کاروبار کو جاری رکھنا جو اس طرح کی اشیاء کی تیاری یا اس کے سلسلے میں آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 913


(Release ID: 1976275) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi