عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی او پی ٹی کے ذریعے 02 سے 31 اکتوبر 2023 تک چلائی گئی خصوصی مہم 3.0 کے دوران طے شدہ تمام اہداف کو حاصل کیا گیا

Posted On: 09 NOV 2023 6:35PM by PIB Delhi

عملے و تربیت کے محکمہ (ڈی او پی ٹی) نے اپنے ماتحت / ملحق اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم 3.0 میں شامل کی گئی تمام سرگرمیوں کو سرگرم طور سے آگے بڑھایا اور خصوصی مہم 3.0 کے لئے مقرر کئے گئے اپنے تمام اہداف کو حاصل کیا۔ اس خصوصی مہم کا انعقاد 2 اکتوبر 2023 سے کیا گیا اور 31 اکتوبر 2023 کو یہ اختتام پذیر ہوئی،  جس کا مقصد مختلف زمروں میں زیر التوا معاملوں کو مؤثر طور سے کم کرنا تھا۔

 

محکمہ کے ذریعے حاصل کی گئیں اہم باتیں اور حصول یابیاں

i)  زیر التواء معاملوں کا مؤثر طریقے سے نمٹارہ

خصوصی مہم 3.0 کے دوران، ڈی او پی ٹی نے اپنے ملحق اور ماتحت دفاتر اور خود مختار اکائیوں کے ساتھ درج ذیل اہداف کو حاصل کیا۔

الف –ممبران پارلیمنٹ کے دو زیر التوا حوالہ جات کا نمٹارہ

ب- 10 بین ریاستی حوالہ جات کا نمٹارہ

ج- 121 عوامی شکایات کا نمٹارہ

د- دیگر اداروں کے  14 میں سے 13 اہم حوالہ جات کا نمٹارہ

 ii) فائل مینجمنٹ:  ڈی او پی ٹی نے اپنے ملحق، ماتحت اور خود مختار اداروں کے ساتھ مل کر اپنے ذریعے طے شدہ اہداف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کیا، جو کہ فزیکل، ای- آفس فائلوں کے جائزے سے متعلق ہے۔

الف- فزیکل فائلوں کا جائزہ - ڈی او پی ٹی اور اس سے جڑے ملحق اداروں اور دفاتر کے ذریعے 75,136 فزیکل فائلوں اور 1,17,000 دستاویزات / ڈوزیئر کا  جائزہ لیا گیا۔

ب- 6000 ای- آفس فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

wps9 wps10

wps46 wps37

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00512UR.jpg wps54

 

Iii) ریوینیو آمدنی

  • دو پرانی اسٹاف کاروں، پرانے دفتری فرنیچر، پرانے کیبنٹ، غیر استعمال شدہ آلات، بیکار اسٹورز، ہاؤس کیپنگ ٹولس وغیرہ کے نمٹارے سے 3.78 لاکھ روپے کا ریوینیو حاصل ہوا ہے اور دفتر میں بیش قیمت گنجائش نکالی گئی ہے۔
  • ای- کچرے کا نمٹارہ کرتے ہوئے 3 لاکھ روپے سے زیادہ کا ریوینیو حاصل کیا گیا، جس میں پرانے کمپیوٹر اور پرنٹر وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008OTG7.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00918Q9.jpg

 

iv)  سوچھتا: مختلف دفتری مقامات پر 290 صفائی کی مہمیں چلائی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010XPF9.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011LMPK.jpg

 

اس مہم کے دوران مختلف اعلیٰ ترین روایتوں کو بھی اپنایا گیا، جن میں سے کچھ اعلیٰ ترین روایتیں درج ذیل ہیں:

  • جائزہ مشق کی شکل میں دستاویزات کی ڈیجیٹل کاری اور انھیں محفوظ کرنا ۔
  • تمام اداروں میں مشن موڈ میں فائلوں کی ریکارڈنگ/جائزہ لیا گیا، جس سے ڈیجیٹل گورننس کو بڑھاوا دیا جاسکے اور فزیکل جگہوں کو خالی کیا جاسکے ۔
  • سوچھتا کو ’گو گرین‘ اور لائف مہم کے ساتھ جوڑا گیا۔
  • ای- آفس کلچر کو بڑھاوا دینے کے لئے فزیکل فائلوں کا خاتمہ۔
  • دیگر وزارتوں کو ڈی او پی ٹی کو صرف ای- فائل بھیجنے کے لئے ترغیب دی گئی۔
  • فزیکل حوالہ جات میں کمی لانے کے لئے ای- ایچ آر ایم ایس ماڈیول کو پوری طرح سے آپریشنل بنایا گیا۔
  • آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل پر 86 مرکزی وزارتوں اور محکموں کو شامل کیا گیا، جہاں 1459 گھنٹے کے لئے 780 سے زیادہ کورسیز دستیاب ہیں اور 3918633 اندراج ہوئے ہیں۔ پورٹل پر اب تک   2983902 اندراج کے نصاب کے مکمل ہونے کی اطلاع ہے۔ اب تک مستقل طور سے سیکھنے کے لئے  iGOT Karmayogi پورٹل پر 25 لاکھ سے زیادہ استعمال کنندہ شامل ہو چکے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012UILA.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0139YN2.jpg

 

******

ش  ح۔ ج ق ۔ م ر

U-NO. 872


(Release ID: 1976009) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi