امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے گھریلو استعمال کی ا لیکٹرانک اشیا کے مینوفیکچررز پر زور دیا ہے کہ وہ تنصیب کی تاریخ سے وارنٹی یا گارنٹی کی مدت شروع کریں


صارفین کے امور کے محکمہ نےمشورہ دیا ہے کہ تنصیب کی تاریخ کے بجائے خریداری کی تاریخ سے وارنٹی یا گارنٹی شروع کی جائے

وارنٹی یا گارنٹی کی مدت شروع کرنا جب صارفین پروڈکٹ استعمال کرنے سے قاصر ہوں تو ایک غیر منصفانہ تجارتی پریکٹس ہے

Posted On: 09 NOV 2023 5:50PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمے نے گھریلو استعمال کی الیکٹرانک اشیا کے مینوفیکچررز اور فروخت کنندگان پر زور دیا ہے کہ وہ وارنٹی یا گارنٹی پالیسی پر نظر ثانی کریں تاکہ خریداری کی تاریخ کے بجائے تنصیب کی تاریخ سے اس کے آغاز کی عکاسی ہو۔

صنعت اور خوردہ ایسوسی ایشنز اور گھریلو استعمال کی الیکٹرانک اشیا کے مینوفیکچررز کو لکھے گئے ایک خط میں، امور صارفین  کے محکمہ کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے گھریلو استعمال کی الیکٹرانک اشیا جیسے کہ ریفریجریٹرز، ایئر کنڈیشنر، واشنگ مشین وغیرہ بنانے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صارفین کو گھریلو استعمال کی الیکٹرانک اشیا کی فروخت میں وارنٹی یا گارنٹی کی پالیسی پر نظر ثانی کریں تاکہ  خریداری کی تاریخ کے بجائے تنصیب کی تاریخ سے اس کے آغاز کی عکاسی ہو۔

گھریلو استعمال کی الیکٹرانک اشیا کو عام طور پر تربیت یافتہ تکنیکی ماہرین اس کو اس کی جگہ نصب کرتے ہیں  اور جب تک وہ احاطے میں صحیح طریقے سے نصب نہیں ہوتے، صارفین اس طرح کے سامان کو استعمال کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ یہ عمل کل وارنٹی مدت میں کمی کا باعث بنتا ہے جس سے صارف عام طور پر اس وقت سے فائدہ نہیں اٹھاپاتے جب وہ اس کی تنصیب کے بعد مصنوعات کو استعمال کرسکتا تھا۔ ای کامرس کے ذریعے کی جانے والی خریداریوں کے معاملے میں یہ مسئلہ مزید واضح ہوتا ہے جہاں سامان کی ترسیل میں اضافی وقت شامل ہوتا ہے۔

وارنٹی یا گارنٹی کی مدت شروع کرنا جب صارفین پروڈکٹ استعمال کرنے سے قاصر ہوں تو کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے تحت ایک غیر منصفانہ تجارتی عمل ہے اور ایسی شرائط عائد کرنے والا معاہدہ جو صارفین کے حقوق میں نمایاں تبدیلی کا سبب بنتا ہے ،ایکٹ کے تحت ایک غیر منصفانہ معاہدہ ہے۔

یہ خط کاروباروں اور صارفین کے درمیان اعتماد کو مضبوط کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جس پر عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 27.08.2023 کو نئی دہلی میں منعقدہ بزنس 20 (بی20) سمٹ انڈیا 2023 میں زور دیا تھا۔ سمٹ کے دوران، عزت مآب وزیر اعظم نے کاروباریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی توجہ ‘صارفین کی دیکھ بھال’ پر مرکوز کریں، جس سے صارفین کے حقوق سے متعلق بہت سے مسائل کا خودکار حل ممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منافع بخش مارکیٹ اس وقت برقرار رہ سکتی ہے جب پروڈیوسرز اور صارفین کے مفادات میں توازن ہو۔

جیسے ہی تہوار کا موسم شروع ہوتا ہے، مارکیٹ میں صارفین کی تعداد میں ایک ساتھ اضافہ ہوگا، جس کا مطلب ہے کاروبار کے لیے ہلچل کا دور۔ ایسے وقت میں، اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ عزت مآب وزیر اعظم کی طرف سے تصور کردہ صارفین کی دیکھ بھال کے پیغام کو کاروباری اداروں کے ذریعہ ذہن میں رکھا جائے تاکہ صارفین کے مفادات کا ان کی تہوار کی خریداری کے دوران تحفظ حاصل ہو۔

 

*****

 

ش ح۔ع ح۔ف ر

 (U: 867)

 


(Release ID: 1975950) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Malayalam