محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی نے قومی یوم آیوروید (دھنونتری جینتی) - 2023 منایا


 آیوروید کی بے مثال شراکت سے مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، پھر بھی بیداری پیدا کرنے اور اس شعبے میں مزید تحقیق کے ذریعے اس کی شان کو بحال کرنے کی ضرورت ہے: ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجندر کمار

Posted On: 09 NOV 2023 4:42PM by PIB Delhi

قومی یوم آیوروید د (دھنونتری جینتی) – 2023 08 نومبر 2023،  ای ایس آئی سی ہیڈ کوارٹر میں منایا گیا۔ تقریب کی صدارتای ایس آئی سی کے ڈائرکٹر جنرل  ڈاکٹر راجندر کمارنے کی۔ ای ایس آئی کارپوریشن کے رکن ڈاکٹر وجے سنگھ چوہان نےبھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران مختلف ای ایس آئی سی اسپتالوں اورشفاخانوں کے پانچ آیوش ماہر ڈاکٹروں کو ڈائرکٹر جنرل نے آیوروید کے میدان میں ان کی شاندار شراکت اور خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00161CJ.jpg

ڈاکٹر راجندر کمار نے تقریب کے دوران کہا کہ آیوروید برصغیر میں پروان چڑھا ہے اور صدیوں سے لوگوں کا علاج کر رہا ہے۔ آیوروید انسانی جسم اور دماغ کو مکمل علاج فراہم کرتا ہے اور بیماریوں کی اصل جڑ سے لڑتا ہے۔ خوش قسمتی سے، گزشتہ برسوں کے دوران، آیوروید کے میدان میں تحقیق اور ترقی جو پہلے نظر انداز کر دی گئی تھی، زور پکڑا ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں میں آیوروید کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں بہت سے بیرونی ممالک جدید ادویات کے متبادل علاج کے طریقہ کے طور پر آیوروید کے امکان پر تحقیق کر رہے ہیں۔ اس قدیم سائنس کی بے مثال شراکت سے مثبت تبدیلیاں آئی ہیں اور اس سے لوگوں میں اطمینان پید ا ہوا ہے، لیکن اس کے باوجود بیداری پیدا کرنے اور اس شعبے میں مزید تحقیق کے ذریعے اس کی شان کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VWAC.jpg

ڈاکٹر وجے سنگھ چوہان نے آیوروید کے بارے میں موثر آگاہی پیدا کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس شعبے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ انہوں نےآگے کہا کہ عالمی صحت تنظیم نےبھی آیورویدکے شعبے میں کی گئی تحقیق اورنتائج کی منظوری دی ہے ۔

تقریب میں فنانشل کمشنر کے چیف ویجیلنس آفیسر، انشورنس کمشنرس، میڈیکل کمشنر (آیوش)، ای ایس آئی سی ہیڈکوارٹر کے افسران اور عملہ نے بھی شرکت کی۔

*****

ش ح۔ع ح۔ف ر

 (U: 860)



(Release ID: 1975946) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Tamil