نیتی آیوگ
نیتی آیوگ ترقی اور سبز ترقی کے لیے ایم ڈی بی اور گلوبل فنانس کی رسائی کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کرے گا
اس ورکشاپ کا مقصد کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بیز) کو مضبوط بنانے کے لیے غوروخوض کرنا اور اقدامات کو آسان بنانا ہے تاکہ شمولیت پر مبنی اور پائیدار ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ سرکاری اور نجی سرمائے کا فائدہ اٹھایا جاسکے
Posted On:
08 NOV 2023 7:39PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ، انڈین کونسل آف ریسرچ آن انٹرنیشنل اکنامک ریلیشنز (آئی سی آر آئی ای آر) کے اشتراک سے 9 نومبر، 2023 کو تاج پیلس، چانکیہ پوری، نئی دہلی میں کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بیز) کو مضبوط بنانے کے لیے غوروخوض اور اقدامات کی سہولت کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس ورکشاپ میں جی 20 نئی دہلی رہنما اعلامیے (این ڈی ایل ڈی) میں بیان کردہ وعدوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور ان وعدوں کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے ایک جامع ایکشن پلان کی تشکیل کے لیے اسٹیج تیار کیا جائے گا۔
ورکشاپ کا مقصد ایم ڈی بی میں اصلاحات کے ایجنڈے میں بھارت کے تعاون کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے جیسا کہ این ڈی ایل ڈی اور چوتھے ایف ایم سی بی جی کے اعلامیے میں بیان کیا گیا ہے نیز ان اصلاحات کے مضمرات پر باخبر بحث کی حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر ایم ڈی بی کو بہتر، بڑا اور زیادہ موثر بنانے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈروں – مرکزی حکومت ، ریاستی حکومتوں ، نجی شعبے ، تھنک ٹینکس اور سول سوسائٹی کے کرادر پر روشنی ڈالنا ہے۔ ورکشاپ کے اہم مقاصد میں ایم ڈی بی اصلاحات میں بھارت کے کردار کو سمجھنا ، ایم ڈی بی کے ساتھ بھارت کی مشغولیات پر ان اصلاحات کے مضمرات پر روشنی ڈالنا، اور ان اہم مالیاتی اداروں کی اثر پذیری کو بڑھانے کے لیے کلیدی مسائل اور قابل عمل نکات کی نشاندہی کرنا شامل ہے۔
ورکشاپ تین مختلف سیشنز پر مرکوز ہے جس میں ہر حصے کا مقصد مخصوص ایکشن پوائنٹس اور حکمت عملیوں کو یکجا کرنا ہے جو این ڈی ایل ڈی میں بیان کردہ وژن کو نافذ کرنے کے لیے ضروری ہیں:
- ایم ڈی بیز کو اپنے کلائنٹس کے تئیں جوابدہ، موثر اور جوابدہ بنانا: انفرادی منصوبوں سے حکومت کے زیر قیادت پروگراموں کی طرف منتقلی کی جستجو، ’کنٹری پلیٹ فارمز‘ کے ذریعے احتساب اور تعاون کو فروغ دینا۔ ایک دوسرے کے ساتھ اور مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ کام آسان بنانے کے لیے عمل کو ہموار کرنا۔
- بھارت کے لیے ایک مضبوط اور بڑے ایم ڈی بی نظام کے مضمرات: 2030 تک ایم ڈی بی قرضوں کے حجم کو تین گنا کرنے کے اثرات کا جائزہ لینا، جس میں نجی سرمایہ کاری کو متوازن کرنا اور قومی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا شامل ہے۔ بھارتی تناظر میں، اس بات کو یقینی بنانا کہ ایک بڑا ایم ڈی بی نظام نجی سرمایہ کاری کو نہ روکے بلکہ دیگر ذرائع سے سرمایہ کاری کی تکمیل کرے۔
- سبز سرمایہ کاری کے لیے زیادہ سے زیادہ نجی سرمائے سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایم ڈی بیز کی تشکیل نو: ایم ڈی بیز کو خطرے کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے اور سبز سرمایہ کاری کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مشغول ہونے میں مدد کے لیے اصلاحات اور طریقوں کی تلاش۔ سی ایس آر فنڈز کے ممکنہ استعمال اور آب و ہوا کی تبدیلی کے لیے نجی سرمائے کو متحرک کرنے میں آر بی آئی اور سیبی جیسے مالیاتی ریگولیٹرز کے کردار پر غوروخوض۔
یہ ورکشاپ صنعت، ماہرین تعلیم، ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے لیے باہمی تعاون اور شمولیت پر مبنی اور پائیدار ترقی کے لیے کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بیز) کو مضبوط بنانے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 833
(Release ID: 1975756)
Visitor Counter : 96