عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنس کی تعلیم کو وسعت دینے سے متعلق سی ایس آئی آر – آئی آئی ٹی آر اور کے اے ایم پی ورکشاپ: بصری اور عملی تعلیم  کا ایک آموزشی پروگرام

Posted On: 31 OCT 2023 8:11PM by PIB Delhi

مورخہ31 اکتوبر کو، سی ایس آئی آر – آئی آئی ٹی آر ، لکھنؤ میں مختلف اسکولوں کے 50 سے زائد اساتذہ کے لیے ایک خصوصی اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سائنس کی تعلیم کو وسعت دینا: بصری اور عملی تعلیم  کا ایک آموزشی پروگرام" کے اس کے اے ایم پی کے دوسرے مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرام کے لیے، سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے ساتھ مل کر اساتذہ کے لیے، ماہرین تعلیم شامل ہوئے اور ماہرین سے سائنس کی تعلیم کے مختلف پہلوؤں میں تربیت حاصل کی۔

ورکشاپ میں سی ایس آئی آر – آئی آئی ٹی آر کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر وی پی۔ شرما اور ڈاکٹر رام کرشنن پارتھا سارتھی، پرنسپل سائنسدان، سی ایس آئی آر – آئی آئی ٹی آر نے سائنس کی تعلیم کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہینڈ آن سرگرمیوں، مسائل حل کرنے اور سائنسی تجسس کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر شرما نے میدان میں اپنے وسیع تجربے  کے تناظر میں  ان حکمت عملیوں کے عملی نفاذ کے بارے میں قیمتی بصیرت کا اشتراک کیا۔

اساتذہ کو سی ایس آئی آر – آئی آئی ٹی آر سہولت میں لیبارٹری کے دورے کے لیے بھی لے جایا گیا، جہاں انہوں نے  ٹوکسیولوجی ، پانی، خوراک، مٹی وغیرہ میں موجود اس کے مواد کے بارے میں مزید معلومات حاصل  کی اوروہاں  انہیں واٹر ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ  سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔ سی ایس آئی آر – آئی آئی ٹی آر  کےسائنسداں ڈاکٹر مکل نے بھی اساتذہ کی رہنمائی کی۔ اور ڈاکٹر متالی، سائنسدان، سی ایس آئی آر – آئی آئی ٹی آر نے کمپیوٹیشنل  ٹوکسیولوجی پر ایک شاندار لیکچر دیا۔

کے اے ایم پی  کے علاقائی سربراہ جناب امت کمار شکلانے نالج اینڈ اویئرنس میپنگ پلیٹ فارم-(کے اے ایم پی)   سی ایس آئی آراین آئی ایس سی پی آر  اور این سی پی ایل کی ایک پہل پر اپنی جامع پریزنٹیشن سے سامعین کو مسحور کیا۔ کے اے ایم پی کا مقصد ہمارے طلباء میں فطری صلاحیتوں اور مہارتوں کو اجاگر کرنا ہے، اور اساتذہ اس کوشش کے لیے بظاہر پرجوش تھے۔ مسٹر امت نے ذکر کیا کہ سائنس کی تعلیم کو نصابی کتب اور کلاس روم سے آگے بڑھانا چاہیے۔ یہ ایک متحرک اور عمیق تجربہ ہونا چاہیے، جو طلبا کو سوال کرنے، دریافت کرنے اور اختراع کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر ممتاز سائنسدان ڈاکٹر وی پی شرما  اور ڈاکٹر رام کرشنن پارتھا سارتھ نے اساتذہ کے ساتھ اسکولی تعلیم میں درپیش اہم چیلنجوں اور ان کو پورا کرنے کی حکمت عملیوں پر ایک گروپ  مباحثہ کیا۔ فکر انگیز بحث کا مقصد مستقبل کے سائنس دانوں اور اختراع کاروں کی پرورش کرنے کے لیے اساتذہ کو حوصلہ افزائی  کرنااور بااختیار بنانا تھا۔

انہوں نے ان چیلنجوں  پر بھی توجہ مرکوز کی جو اساتذہ کو طلباء میں سائنس کے لیے شوق کو بڑھانے اور مستقبل کی اختراعات کے لیے تیار کرنے میں درپیش ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ تدریس کے بدلتے ہوئے طریقوں کو اپنائیں اور عملی، حقیقی زندگی کے تجربات کو نصاب میں شامل کریں۔

اس تقریب نے ماہرین تعلیم اور منتظمین کو سائنس کی تعلیم کے بارے میں تازہ نقطہ نظر حاصل کرنے اور موثر تدریسی حکمت عملیوں پر خیالات کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ سائنسدانوں کا مشترکہ علم اور تجربہ، سائنس کی تعلیم کے مستقبل پر دیرپا اثر چھوڑنے کا وعدہ کرتا ہے۔ اساتذہ کو سائنس کی موثر تعلیم کے لیے ضروری علم، آلات اور تدریسی تکنیکوں سے لیس کرنے کے لیے اسے احتیاط سے تیار کیا گیا تھا۔

یہ وسائل دوہرے مقصد کی تکمیل کرتے ہیں: یہ نہ صرف اساتذہ کی سائنسی تصورات کی سمجھ کو بڑھاتے ہیں بلکہ ان کا مقصد اپنے طلباء میں سائنسی تحقیق کے لیے گہرا جوش پیدا کرنا بھی ہے۔

سی ایس آئی آر – آئی آئی ٹی آر کے بارے میں

سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹاکسی کولوجی ریسرچ، لکھنؤ، جو سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل کی ایک جزو لیبارٹری ہے، 1965 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایک کثیر الشعبہ تحقیقی ادارہ ہے جس کا مقصد ماحولیات کی حفاظت، صحت اور صنعت کے لیے خدمت انسانی صحت کے لیے اہم مسائل کو حل کرتا ہے۔

سی بی ایس ای کے بارے میں تربیت/صلاحیت سازی کے پروگرام

اسکولی تعلیم میں معیار کے خدشات سی بی ایس ای کی ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ یہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بورڈ ،اساتذہ اور پرنسپل کے لیے مختلف تربیتی پروگراموں کا انتظامات کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ نصاب اور ترسیل کے طریقہ کار اور دیگر پیشہ ورانہ خوبیوں کے بارے میں ان کی سمجھ میں اضافہ ہو۔

کے اے ایم پی کے بارے میں

کے اے ایم پی، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) اور صنعتی  شراکت دار  ایم –ایس نیسا  کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کی ایک پہل اور نالج  اتحاد ہے۔   (این سی پی ایل)، یہ تخلیقی صلاحیتوں، بامعنی آموزش، تنقیدی مطالعہ اور فکر افہام کی مہارتوں کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے جو طلباء کی فطری صلاحیتوں کو سامنے لاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-10-31at8.11.17PM(1)23WO.jpeg

 

************

ش ح۔ ا  ع    ۔ م  ص

 (U: 803 )


(Release ID: 1975561) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi