وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ نے سمندر میں طویل دوری تک گشت کرنےوالےطیارے آئی ایل38 ایس ڈی کو الوداع کہا

Posted On: 31 OCT 2023 10:00PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے سمندر میں طویل دوری تک گشت کرنےوالے طیارےالیوشن- 38 سی ڈریگن نے 46 سال کی شاندار خدمات کے بعد ملک کو الوداع کہا۔ برخاستگی کی تقریب 31 اکتوبر 23 کو آئی این ایس ہنسا، دابولیم میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف، معززین، اور تجربہ کار  اورآزمودہ کار افسران اور آئی ایل- 38 اسکواڈرن کے ملاحوں اورجہازیوں نے یومن سروس کی یاد تازہ کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کے ساتھ  اس تقریب میں شرکت کی۔

آئی این اے ایس315 کویکم اکتوبر 1977 کو آئی ایل- 38 طیارے کی شمولیت کے ساتھ پانی میں اتارا گیا تھا۔ جو بحریہ میں ہوائی جہاز کے ذریعہ سمندر میں طویل دوری تک گشت لگانے اورنگرانی کرنے اورآبدوز شکن جنگی حکمت عملی اور فن حرب کے جدید دور کانقیب ثابت ہوا ۔ اپنی انوکھی  اور منفرد صلاحیتوں،حملہ کرنے کی مہارت اور بحر ہند کے وسیع خطہ تک کااحاطہ کرنے کے ساتھ،آئی ایل-38ایس ڈی نے گزشتہ برسوں کے دوران خود کو ایک زبردست قوت بڑھانے والا ثابت کیا ہے۔ طاقتور ‘ونگڈ اسٹالین’ جو اسکواڈرن کی چوٹی کو مزین کرتا ہے، سمندروں کے اوپر اور نیچے ملک کی سمندری حدود کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی انتھک جستجو کرتے ہوئے ‘فتح میرا پیشہ ہے’ کے اسکواڈرن کے نعرے پر عمل کرکے دکھا رہا ہے۔

ان طاقتور ہوائی جہازوں کی دیکھ بھال اور دیکھ بھال کے لیے خود کو وقف کردینےوالے مرد اور خواتین اہلکاروں نے مشن کی مستقل تیاری اور ہوائی جہاز اور مشن کے نظام کے موثراستعمال کو یقینی بنایا ہے۔ اپنے آخری مرحلے میں، ہوائی جہاز نے دیسی سہائک ایئر ڈراپ ایبل کنٹینرز (جو سمندر میں تعینات یونٹوں کو اہم لاجسٹکس سپورٹ فراہم کرتے ہیں) اور ٹارپیڈو کے لیے آزمائشی پلیٹ فارم کو کامیابی کے ساتھ مربوط کرکے ‘آتم نربھر’ کی صلاحیت میں اضافہ کویقینی بنایا ہے۔ اس طیارے کو نئی دہلی میں 2023 کے یوم جمہوریہ فلائی پاسٹ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ایڈمرل ایم آر ہری کمار سی این ایس نے ‘ٹیم 315’ - موجودہ اور ماضی کے اہل کاروں؛ اپنے پیشروؤں، رہنماؤں اور سرپرستوں کو اور یہ بالکل  بھی بھولنےکی بات نہیں کہ  ، ان لوگوں کو جو آج ہمارے درمیان نہیں ہیں،" کو اپنی مبارکباد پیش کی۔عملے کی طاقت، توجہ، توانائی اورسخت محنت کی ستائش کرتے ہوئے جس نے بے شمار رکاوٹوں پر قابو پایا ہے ، تاکہ اسٹالینز آسمانوں پراپنی بالادستی قائم رکھ سکیں، سی این ایس نے کہا ’’اور پھر بھی، آپ غالب رہے۔ ہوائی جہاز نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا؛ سکواڈرن اپنے عروج پرپہنچا اور بحریہ نے ہماری دلچسپی کے بنیادی شعبوں میں پائیدارایل آر ایم آر آپریشنز کو معمول پر لانے کے دور کی جانب گامزن کردیا ۔’’

آئی ایل-38 ایس ڈی کوخیرباد کہنے کی تقریب ایک شاندار دور کے خاتمے کی نشاندہی کرتی ہے جس نے سمندری علاقے کی نگرانی اور آبدوز شکن جنگی حکمت عملی اور فن حرب کے میدان میں غیرمعمولی اور بے مثال صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ آئی ایل-38 ایس ڈی کا فعال کردار ایک مسلسل ارتقا پذیر اور متحرک آئی او آر میں بطور ‘آسمان کی آنکھیں’ اور مختلف مشن کے لیے اہم تعیناتیوں کے دوران اس کا تعاون ہندوستانی بحری ہوابازی کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ رہے گا۔

جب پرواز اپنے اختتام پر پہونچے گی ، ان میں سے دو ہوائی جہاز ، آنےوالی نسلوں کو ترغیب فراہم کرنے کی غرض سے ،نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج میوزیم، لوتھل، گجرات اور کرناٹک کے نیپانی میں مستقل طور پر کھڑے رہیں گے –

*****

ش ح۔ع م۔ف ر

 (U: 801)



(Release ID: 1975559) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi