الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

مرکزی حکومت نے غلط معلومات اور ڈیپ فیکس کی نشاندہی کرنے کے لیے سوشل میڈیا ثالثوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے


رپورٹنگ کے 36 گھنٹے کے اندر ایسا کوئی بھی مواد ہٹا دیا جائے

Posted On: 07 NOV 2023 6:04PM by PIB Delhi

اہم سوشل میڈیا کمپنیوں کی طرف سے معقول کوششوں کے طور پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ،کمپیوٹر وسائل کے صارفین کسی دوسرے شخص کی نقالی کرنے والی کسی بھی معلومات کی میزبانی، ڈسپلے، اپ لوڈ، ترمیم، اشاعت، ترسیل، ذخیرہ، اپ ڈیٹ یا اشتراک نہ کرنے کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے  مرکزی حکومت نے   اہم سوشل میڈیا کمپنیوں کو آج ایڈوائزری جاری کی ہے:

  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستعدی سے کام لیا جائے اور غلط معلومات اور ڈیپ فیکس کی نشاندہی کرنے کے لیے معقول کوششیں کی جائیں، اور خاص طور پر ایسی معلومات جو قواعد و ضوابط اور/یا صارف کے معاہدوں کی دفعات کی خلاف ورزی کرتی ہوں۔
  • آئی ٹی رولز 2021 کے تحت مقررہ مدت کے اندر ایسے کیسز کے خلاف تیزی سے کارروائی کی جائے، اور
  • صارفین کو اس طرح کی معلومات/مواد/ڈیپ فیکس کی میزبانی نہ کرنے کا سبب بنایا جائے۔
  • ایسی رپورٹ کو  رپورٹنگ  کے  36 گھنٹوں کے اندر  اس طرح کے کسی بھی مواد کو ہٹا  دیاجائے۔
  • آئی ٹی رولز 2021 کے تحت مقرر کردہ ٹائم فریم کے اندر، فوری کارروائی کو یقینی بنائیں  اور مواد / معلومات تک رسائی کو غیر فعال کیا جائے۔

کمپنیوں کو یاد دلایا گیا کہ آئی ٹی ایکٹ اور رولز کی متعلقہ دفعات کے مطابق کام کرنے میں کوئی بھی ناکامی آئی ٹی رولز 2021 کے رول 7 کے نفاذ کی وجہ بنے گی اور تنظیم کو معلومات کے  ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کے  سیکشن 79(1) کے تحت دستیاب تحفظ سے محروم ہونے کا ذمہ دار قرار دیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ک۔ن ا۔

U- 787



(Release ID: 1975468) Visitor Counter : 102