وزارت خزانہ
((iنئےجی ایس2030 7.18 (ii) ’ فیصدجی ایس 2037’ (iii) ’ 7.25 فیصد جی ا یس2063 اور (iv)حکومت ہند کے نئے ایس جی آربی 2028 کے فروخت کے لئے نیلامی (ایشو/ری ایشو)
Posted On:
06 NOV 2023 9:00PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے پیداوار پر مبنی نیلامی کے ذریعے 12,000 کروڑروپئے (برائے نام) کی نوٹیفائڈ رقم کے عوض (i) ‘‘نیو گورنمنٹ سیکورٹی 2030’’ ، (ii) ) یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 10,000 کروڑ روپئے کی نوٹیفائڈ رقم کے عوض ‘‘7.18فیصد گورنمنٹ سیکورٹی 2037’’، iii)) ایک سے زیادہ قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ12,000 کروڑ روپئے(برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے عوض ‘‘ 7.25فیصد گورنمنٹ سیکورٹی 2063’’ اور (iv) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے پیداوار پر مبنی نیلامی کے ذریعے5,000 کروڑ روپئےکی نوٹیفائڈ رقم کے عوض‘‘حکومت ہندکے نئے ایس جی آر بی 2028’’ کے فروخت (ایشو/ری ایشو) کااعلان کیا ہے ۔مذکورہ بالا ہرایک سیکورٹی کے معاملے میں حکومت ہند کو2000کروڑ روپے تک اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔نیلامی 10 نومبر 2023 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ کی جائے گی۔
گورنمنٹ سیکورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی طور پر بولی لگانے کی سہولت کی اسکیم کے مطابق سیکورٹیز کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا 5 فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔
نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں قسم کی بولیاں 10 نومبر 2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای- کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک شکل میں جمع کی جائیں گی۔ غیر مسابقتی بولیوں کو صبح 10.30 بجے اور صبح 11.00 بجے کے درمیان اور مسابقتی بولیوں کو صبح 10.30 بجے اور 11.30 بجے کے درمیان جمع کیا جانا چاہیے۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 10 نومبر 2023 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ ادائیگی 13 نومبر ، 2023 (پیر) کو کی جائے گی۔
یہ سیکورٹیز ریزروبینک آف انڈیا کے وقتا فوقتا ترمیم شدہ سرکلر نمبر RBI/2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018 کے ذریعہ جاری کردہ ‘‘مرکزی حکومت کی سیکورٹیز کے معاملے میں وہین ایشوڈ ٹرانزکشنز’’کے رہنما خطوط کے مطابق ‘‘وہین ایشوڈ ’’ٹریڈنگ کے لئے اہل ہوں گی ۔
************
ش ح۔ا گ۔ف ر
(U: 754)
(Release ID: 1975285)
Visitor Counter : 104