وزارت دفاع

سورت انڈین نیوی کے پروجیکٹ بی15 جنگی جہاز کی نقاب کشائی کی تقریب

Posted On: 06 NOV 2023 8:26PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے جدید ترین، زیر تعمیر، گائیڈڈ میزائل بردار جنگی بحری جہاز 'سورت' کی نقاب کشائی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے سورت شہر میں، بحری عملے کے سربراہ  ایڈمرل  آر ہری کمار، ریاستی حکومت اور ہندوستانی بحریہ کے سینئر معززین اور اہلکاروں کی موجودگی میں ایک پروقار تقریب میں کی۔

جنگی بحری جہاز ‘سورت ’کاعَلم ، ہزیرہ (سورت) کے مشہور لائٹ ہاؤس کی عکاسی کرتا ہے، جو خلیج کھمبات کے جنوبی داخلی مقام   پر واقع ہے۔ 1836 میں بنایا گیا یہ لائٹ ہاؤس، ہندوستان کے اولین لائٹ ہاؤسز میں سے ایک تھا۔ کرسٹ پر ایشیائی شیر، جو گجرات کا ریاستی قومی  جانور بھی ہے، جہاز کی عظمت اور طاقت کی علامت ہے۔ بحری جنگی ٹیکنالوجی اور جنگی صلاحیتوں میں جدید ترین پیشرفت سے لیس، جنگی جہاز ‘سورت ’سمندری سلامتی اور قومی دفاع کے لیے بحریہ کے عزم کا ایک طاقتور مجسمہ ہے۔ اس کو کرسٹ پر دکھائے گئے لہراتی سمندر سے اچھی طرح سے اجاگر کیا گیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے بحری بیڑے میں شامل ہونے کی دہلیز پر، ‘سورت ’نے ایک مضبوط سپاہی کے طور پر کام کرنے، ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور خطے میں اپنے جامع  مفادات کو برقرار رکھنے کا وعدہ کیا۔

اس  کا نام عظیم الشان شہر ‘سورت ’کے نام پر رکھا گیا ہے، جو اپنی بھرپور سمندری تاریخ اور جہاز سازی کی میراث کے لیے مشہور ہے۔ جنگی جہاز ‘سورت ’اپنے نام کی کاروباری اور خود انحصاری کی روح کو بھی مجسم کرتا ہے۔

مقامی طور پر ڈیزائن اور تعمیر شدہ پروجیکٹ بی 15 (وشاکھاپٹنم کلاس) ڈسٹرائرز سیریز کا چوتھا جہاز ‘سورت ’،بحری ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں میں ایک قابل ذکر اور نمایاں پیش رفت  کی نمائندگی کرتا ہے۔ جہاز کو بلاک کی تعمیر کے جدید طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے، جس میں ممبئی میں مزگاؤں ڈاک لمیٹڈ (ایم ڈی ایل ) میں انضمام ہونے سے پہلے، جہاز کے ڈھانچے  کو الگ الگ جغرافیائی مقامات پر یکجا کیا گیا ہے۔ پیچیدہ درستگی اور انجینئرنگ کی فضیلت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے، یہ طریقہ کار ہندوستان کی جہاز سازی کی صلاحیت کی بڑھتی ہوئی تطہیر کی نشاندہی کرتا ہے۔

پروجیکٹ  بی15،پروجیکٹ اے 15 (کولکتہ کلاس) کی کامیابی کی پیروی کرتا ہے اور ہندوستان کی مسلسل بڑھتی ہوئی بحریہ کی صلاحیت کے ثبوت کے طور پر کام کرتا ہے۔ جنگی جہاز ‘سورت ’کی تعمیر، ملکی جدید سمندری ٹیکنالوجی کے تئیں قوم کی لگن اور تزویراتی فوجی ترقی کے عزم کی زندہ مثال ہے۔

 ‘سورت ’کے اگلے سال بحریہ کی  خدمت میں شامل ہونے کا پروگرام ہے اور اس کا باصلاحیت  اور ماہر  عملہ آنے والی دہائیوں میں فخر کے ساتھ قوم کی خدمت کرے گا۔ جہاز کے کریسٹ کی نقاب کشائی کی پروقار تقریب میں، وزیراعلیٰ اور بحریہ کے علاوہ ،مغربی بحری کمان کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈ مرل ایم دنیش کمار ترپاٹھی، گجرات نیول ایریا کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ رائیر ایڈ مرل  انیل جگی،ہندوستانی بحریہ کے سینئر افسران اور سیاسی اور تجارتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے سورت شہر کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

********

 

  ش ح۔اع ۔رم

U-751     



(Release ID: 1975283) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi