سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او اور کے اے ایم پی : 100سے زیادہ نوجوان اسکالروں کے ساتھ ایک متاثر کن سفر کے ذریعہ  کل کے سائنسی  اذہان کو فروغ دینا"

Posted On: 06 NOV 2023 7:13PM by PIB Delhi

6 نومبر 2023 کو چنڈی گڑھ کے سی ایس آئی آر – سی ایس آئی او (سینٹرل سائنٹیفک انسٹرومنٹس آرگنائزیشن) نے نالج اینڈ اویئرنس میپنگ پلیٹ فارم(کے اے ایم پی ) کے تعاون سے ایک متحرک سائنسی سیر کا انعقاد کیا، جس میں راجستھان کے گودھا انٹرنیشنل اسکول کے 100 سے زیادہ پرجوش طلباء کا خیرمقدم کیا گیا۔

اس تبدیلی کی سیر نے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے دائروں میں گہرائی تک رسائی حاصل کی، جس سے طلباء میں سائنسی تحقیق کے لیے تجسس اور جذبے کی چنگاری پیدا ہوئی ۔

تقریب کا آغاز چنڈی گڑھ کے سی ایس آئی آر – سی ایس آئی او  بصیرت آمیز جائزہ کے ساتھ ہوا، جس کی قیادت سی ایس آئی آر – سی ایس آئی او   کی  پروجیکٹ ایسوسی ایٹ، محترمہ آشیتا سوامی نے کی جس کے ذریعہ  طلباء کو ادارے کے اہم کام کے بارے میں جامع معلومات فراہم کی گئی۔ سی ایس آئی آر – سی ایس آئی او   کے معزز سائنسدانوں اور محققین نے انٹرایکٹو لیکچر اور دل چسپ سرگرمیوں کے ذریعہ نوجوان ذہنوں کو موہ لیا۔ سی ایس آئی آر – سی ایس آئی او   کی پرنسپل سائنس داں ، ڈاکٹر اپرنا اکولاکے 'انٹیلیجنٹ سینسنگ سسٹمز' پر روشنی ڈالتے ہوئے، مسٹر اجول پرکاش بھوشن (پی ایچ ڈی انجینئرنگ، بی ایم اے ڈیپارٹمنٹ، سی ایس آئی آر – سی ایس آئی او  )نے 'ملٹی سینسر فیوژن' کی تلاش کی اور جناب راہل جھا  آئی ڈی ڈی پی اسکالر، سی ایس آئی آر – سی ایس آئی او  ) نے ابتدائی کیریز کا پتہ لگانے کے لیے دانتوں کے اندرونی معائنہ' کے بارے میں  وضاحت کی۔

معلومات افزا لیکچر کے بعد، ایک حوصلہ افزا سائنس پر مبنی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ، جس کا اہتمام محترمہ میناکشی سریواستو (سی ایس آئی آر – سی ایس آئی او   کی پروجیکٹ ایسوسی ایٹ)اور محترمہ ایشا (سی ایس آئی آر – سی ایس آئی او   کی پروجیکٹ ایسوسی ایٹ) نےکیا ۔ انہوں نے  طلباء کے مسابقتی جذبے، حوصلہ افزا ٹیم ورک اور سوچ کی حوصلہ افزائی کی۔

دورے کے دوران، طلباء کو لیبارٹری کے آپریشن کی پیچیدگیوں اور مختلف آلات کی فعالیت کو سمجھنے کا موقع ملا۔

تقریب کے اختتام پر، جناب  انیکیت اروڑہ (کے اے ایم پی میں آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے نوڈل آفیسر) نے ڈاکٹر نیرجا گرگ (پی آئی جگیاسا، پرنسپل سائنسدان، سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او) اور جگیاسا پروگرام کی کامیابی کے پیچھے اہم شخصیات ڈاکٹر پوجا دیوی (کو پی جیگیاسا، پرنسپل سائنسدان، سی ایس آئی آر) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ۔  انہوں نے ہندوستان میں سائنس اور دیگر ترقیوں میں گہری دلچسپی کو پروان چڑھانے کے لیے تجرباتی علم کی طاقت میں کے اے ایم پی  کے اٹل یقین کو اجاگر کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے 23 نومبرکو اسرو-یو آر ایس سی کے ساتھ آن لائن نالج شیئرنگ سیشن ، دسمبر میں سی ایس آئی آر-آئی آئی ٹی آر میں ایک سائنسی سیر  اور ہندوستان کی  نامور  لیباریٹریوں اور تحقیقی تنظیموں میں طلباء حقیقی دنیا کی سائنسی کوششوں میں شامل کرنے کے لیے منصوبہ بند مصروفیات کا ایک سلسلہ شامل ہے۔

سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او کے بارے میں

سی ایس آئی آر –سینٹرل سائنٹیفک انسٹرومنٹس آرگنائزیشن (سی ایس آئی او) ، سائنسی و صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کی ایک اہم یونٹ ، سائنسی اور صنعتی آلات کی تحقیق، ڈیزائن، اور ترقی کے لیے پرعزم قومی تجربہ گاہ کے طور پرقائم کی گئی ہے۔ کثیرضابطہ نقطہ نظر کے ساتھ، سی ایس آئی او متنوع ایپلی کیشن میں آلات کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کے اے ایم پی کے بارے میں

کے اے ایم پی ، ا کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر)اور صنعتی پارٹنر ایم ایس نیسا کمیونی کیشن لمیٹڈ(  این سی پی ایل) زیر سربراہی ایک اتحاد ہے،  جو تخلیقی صلاحیتوں، بامعنی سیکھنے، تنقیدی مطالعہ، اور سوچنے کی مہارتوں کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کا مقصد طلباء کی موروثی صلاحیتوں سے پردہ اٹھانا اور سائنسی تحقیقات کے لیے ان کے جذبے کو  فروغ دینا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

746



(Release ID: 1975247) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi