ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التواء  معاملوں کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 3.0 چلارہی ہے


ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں کو صد فیصد نمٹایا، خصوصی مہم 3.0 کے تحت 50,000 سے زیادہ فزیکل فائلوں اور 33,046 مربع فٹ دفتری جگہ کو خالی کرایا

Posted On: 06 NOV 2023 3:59PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت میں خصوصی مہم 3.0 کا آغاز پچھلی خصوصی مہموں کے مقاصد اور کامیابیوں کو آگے بڑھانے اور خصوصی مہم 3.0 کے کلیدی مقاصد کو حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

تیاری کے مرحلے کے دوران، جو 15 ستمبر 2023 کو شروع ہوا اور 30 ستمبر 2023 کو ختم ہوا، وزارت  نے خصوصی مہم 3.0 کے 11 پیرامیٹرز کے حوالے سے معلومات یکجا کیں جو محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے ذریعہ تجویز کی گئی تھیں۔ (i) مہم کی جگہوں کی نشاندہی، (ii) ارکان پارلیمنٹ کے زیر التواء حوالہ جات، (iii) زیر التواء پارلیمانی یقین دہانیاں، (iv) زیر التواء آئی ایم سی  حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز)، (v) زیر التوا ریاستی حکومت کے حوالہ جات، (vi) زیر التوا عوامی شکایات، (vi) vii) زیر التواء پی ایم او حوالہ جات، (viii) عوامی شکایات کی اپیلیں، (ix) قواعد/عمل میں نرمی، (x) ریکارڈ کا انتظام (فزیکل فائلوں کے ساتھ ساتھ ای فائلز)، اور (xi) تصرف کے لیے کوڑے کچرے  اور بے کار اشیاء، جو عمل درآمد کے مرحلے کے لیے ہدف بن گئے۔ 30 ستمبر 2023 کو تیاری کے مرحلے کی تکمیل کے بعد، نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر 2023 کو شروع ہوا اور 31 اکتوبر 2023 کو ختم ہوا۔

ایم او ای ایف اینڈ سی سی نے 132 مہم سائٹوں کی نشاندہی کی جن میں بوٹینیکل سروے آف انڈیا، زولوجیکل سروے آف انڈیا، فاریسٹ سروے آف انڈیا، نیشنل زولوجیکل پارک، جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرنمنٹ، وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو، نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری ، انڈین کونسل آف فاریسٹری ریسرچ اینڈ ایجوکیشن، وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو، این جی ٹی، سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ اور دیگر جیسی منسلک/ماتحت تنظیمیں شامل ہیں۔

31.10.2023 تک کی اہم کامیابیاں

کوڑے کچرے  کو ٹھکانے لگانے والی 132 مہم کی جگہوں میں لکڑی اور دھاتی فضلہ کی اشیاء اور پرانی گاڑیاں شامل تھیں۔ 33,046 مربع فٹ سے زیادہ دفتری جگہ کی  گئی ہے اور وزارت اور اس کی تنظیموں/ فیلڈ دفاتر  میں کی بورڈ، ماؤس، پرنٹر، اسکینر سمیت ای ویسٹ کی اشیاء کو بھی ٹھکانے لگاکر  63,41,106/- روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

مہم کی مدت کے دوران، وزارت نے ارکان کپارلیمنٹ کے تمام زیر التواء حوالہ جات، آئی ایم سی حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں کو مکمل طور پر نمٹا لیا ہے۔

ریکارڈ مینجمنٹ کی ایک وسیع مہم چلائی گئی اور ریکارڈ مینجمنٹ کا منصوبہ بند ہدف مکمل طور پر حاصل کر لیا گیا ہے۔ کل 51,517 فزیکل فائلوں اور 4,091 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 28,441 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا اور 2,583 ای فائلوں کو بند کردیا گیا۔

فریش واٹر بائیولوجی ریجنل سنٹر (ایف بی آر سی)، زولوجیکل سروے آف انڈیا، حیدرآباد کی جانب سے مقامی پارکوں اور اسکولوں میں شرم دان سرگرمیاں اور حساسیت کے پروگرام منعقد کیے گئے۔

ایم او ای ایف اینڈ سی سی اندرا پریوارن بھون، نئی دہلی اور وزارت کے تنظیموں/فیلڈ دفاتر  سمیت صفائی مہم کی تمام 132 شناخت شدہ جگہوں پر صفائی مہم چلائی گئی ہے۔

نئی دہلی میں نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری نے اپنے علاقائی مراکز بھوپال، بھونیشور، میسور اور سوائی مادھوپور کے ساتھ "سوچھتا ہی سیوا" پر حساسیت کا پروگرام منعقد کیا تاکہ اسکول کے بچوں کو ایسی عادات اپنانے کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے جو ماحول کو صاف ستھراا اور صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ اور ان کی اپنی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔ اسکولوں میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے سوچھتا کا عہد بھی کرایا گیا۔

خصوصی مہم 3.0 کے دوران شروع کی گئی سرگرمیاں سوشل میڈیا کے ذریعے بھی پیش کی گئیں اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت  اور اس کی فیلڈ آرگنائزیشنز نے مجموعی طور پر 204 ٹویٹس اور 11 ریٹویٹ کیے ہیں۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا م۔

U- 727

                 


(Release ID: 1975075) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi