وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سی بی ڈی ٹی نے ایک ماہ طویل خصوصی مہم 3.0 کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا


ڈی اے آر پی جی نے سی بی ڈی ٹی پہل کو خصوصی مہم 3.0 کے دوران تمام وزارتوں/محکموں کے بہترین طریقوں میں سب سے اہم عمل کے طور پر تسلیم کیا

سی بی ڈی ٹی نے تیاری کے مرحلے میں شناخت شدہ 505 مقامات میں  پورے ہندوستان  میں 966 صفائی کی مہمات انجام دے کر خصوصی مہم  3.0 کے تحت زیادہ سے زیادہ تکمیل حاصل کی

سی بی ڈی ٹی نے 1,74,158 سے زیادہ فائلوں کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کیا

سی بی ڈی ٹی نے اسکریپ کو ٹھکانے لگا کر 53 لاکھ سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی اور  تقریباً 1,08,740 مربع فٹ کی جگہ خالی کرائی

40,003 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور 2,230 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹائی گئیں

Posted On: 02 NOV 2023 8:35PM by PIB Delhi

براہ راست ٹیکسوں کا مرکزی بورڈ(سی بی ڈی ٹی)، وزارت خزانہ نے پورے ہندوستان میں اپنے ماتحت دفاتر کے ساتھ مل کر زیر التواء معاملات کو نمٹانے کی خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم ) 3.0 میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ خصوصی مہم کا انعقاد دو مرحلوں میں کیا گیا تھا – 14 ستمبر 2023 سے 30 ستمبر 2023 تک تیاری کا مرحلہ اور 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک نفاذ کا مرحلہ۔

حکومت ہند نے 2022 میں چلائی گئی خصوصی مہم کی طرز پر 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک سرکاری دفاتر میں خصوصی مہم 3.0 چلائی اور زیر التواء معاملات کو نمٹایا۔ خصوصی مہم 3.0 میں حکومت کی تمام وزارتوں/ محکموں کا احاطہ کیا گیا۔

خصوصی مہم 3.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران، افسران کو حساس بنایا گیا، زمینی سطح پر کام کرنے والوں کو متحرک کیا گیا، نوڈل افسروں کا تقرر کیا گیا، مہم کے مقامات کو حتمی شکل دی گئی اور اسکریپ/بے کار مواد کی نشاندہی کی گئی۔ مزید برآں، مخصوص زمروں بشمول عوامی شکایات، شکایات کی اپیلیں وغیرہ میں زیر التواء معاملات کی نشاندہی کی گئی۔

عمل درآمد کے مرحلے کے دوران، تمام شناخت شدہ حوالوں کو ختم کرنے اور انکم ٹیکس دفاتر کی مجموعی صفائی کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کی گئی۔ خصوصی مہم 3.0 میں سی بی ڈی ٹی کی کوششوں کو سوشل میڈیا سمیت میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر عام کیا گیا۔ مہم کی پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی گئی ۔

خصوصی مہم 3.0 نے سی بی ڈی ٹی کے مقرر کردہ اہداف کے تمام پیرامیٹرز پر قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔ ابتدائی طور پر صفائی مہم کے لیے 505 مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ تاہم، سی بی ڈی ٹی نے سوچھتا کی تکمیل حاصل کی اور پورے ہندوستان میں 966 صفائی مہم چلائی، جن میں شہری اور مضافاتی مقامات پر فیلڈ دفاتر میں چلائی جانے والی مہمات شامل ہیں۔ دفاتر میں ریکارڈ کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا گیا اور 1,74,158 سے زائد فائلوں کو ختم کیا گیا۔ اس مہم کے تحت دفتری اسکریپ کو ٹھکانے لگایا گیا جس سے  53 لاکھ   روپے سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی اور تقریباً 1,08,740 مربع فٹ کی  جگہ خالی کرائی گئی-خالی جگہ کو پیداواری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے خصوصی کوششیں بھی کی گئیں۔ اس کے علاوہ، کام کے ماحول کو بڑھانے کے لیےدوبارہ حاصل شدہ دفتری جگہوں کو خوبصورت بنایا گیا۔

مزید یہ کہ عمل درآمد کی مدت کے دوران 40,003 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور 2,230 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹائی گئیں۔

خصوصی مہم 3.0 کے تحت محکمہ نے مختلف علاقوں کو منفرد اور اختراعی طریقوں کو اپنانے کی  ترغیب دی۔ مہم کی مدت کے دوران اس طرح کے نو طریقوں کو 'بہترین طرز عمل' کے طور پر تسلیم کیا گیا اور خصوصی مہم کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر رپورٹ کیا گیا۔

بہترین طریقوں میں سے ایک کرم یوگی بھارت کے آئی جی او ٹی پلیٹ فارم پر محکمہ انکم ٹیکس میں شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر ایک ای لرننگ کورس کا آغاز کیا گیا۔ اس ڈیجیٹل ای لرننگ کورس کا افتتاح مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کیا، اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے میں محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کریں گی۔ اس بہترین عمل کو ڈی اے آر پی جی، خصوصی مہم 3.0 کے نوڈل ڈپارٹمنٹ نے وزارتوں/محکموں میں تمام بہترین طریقوں میں سب سے اولین بہترین عمل کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

مہم کے دوران شناخت کی جانے والی ایک اور بہترین عمل آیکر بھون، پونے میں ڈمپ کے ذخیرہ کو لائبریری اور میٹنگ کی جگہ میں تبدیل کرنا تھا۔

تیسرا بہترین طریقہ یہ تھا کہ ایک پسماندہ گاؤں یعنی تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں گونگلور کو اس کی ہمہ گیر ترقی اور اسے ایک خود کفیل گاؤں بنانے کے لئے آئی آر ایس افسران کے ذریعہ گود لیا گیا۔ یہاں ایک مارکیٹ یارڈ-کم-اسپورٹس اکیڈمی تیار کی گئی جس میں کرکٹ نیٹ، بیڈمنٹن اور والی بال کورٹ، اور بچوں کے کھیل کے میدان جیسی مختلف سہولیات موجود ہیں۔ یہ سہولیات گاؤں والے خود چلاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/89TDK.png

ڈپارٹمنٹ نے ایک اور بہترین طریقہ کار پر روشنی ڈالی جو کہ کھلیاماری، ڈبرو گڑھ، شمال مشرقی خطہ میں ایک متروک رہائشی کمپلیکس کی بحالی تھی، جسے پہلے علاقے کے رہائشیوں اور دکانداروں کے ذریعہ کچرا پھینکنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011RPCT.jpg

ان کے علاوہ، آیکر بھون، چنڈی گڑھ میں ایک اختراعی سبز مشق شروع کی گئی جہاں آیکر بھون کیفے میں کافی بنانے کے لیے استعمال ہونے والی کافی کی پھلیوں کی باقیات کو عمارت میں پودوں کے لیے نامیاتی کھاد کے طور پر استعمال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012TMFB.jpg

خصوصی مہم 3.0 کے تحت دیگر بہترین طریقوں میں غیر استعمال شدہ اراضی کے ایک قطعہ کو  "جاسوند" ممبئی آئیکر بھون  میں ہرت آئیکر پہل کے تحت ایک سرسبز و شاداب راہداری میں تبدیل کرنا،کل 910 مربع فٹ ایریا  کا احاطہ کرنے والے گراونڈ ، فرسٹ اور تھرڈ فلور پر عمودی باغات لگا کراین سی آر بی، جے پور، عمارت کی تزئین کاری ،  اور کاربن کے اثرات کو کم کرنے کی غرض سے ممبئی کے کوٹیلیہ بھون پر، 100 کلو واٹ گرڈ  سے مربوط روف ٹاپ شمسی پروجیکٹ لگانا؛ اور بھوپال کے آئیکر بھون کی چھت پر 250 سے زیادہ افراد کے بیٹھنے کی صلاحیت  کے ساتھ تقریبات  اور برادری کے اجتماع اور سماجی سرگرمیوں کے لئے ایک مقام کا افتتاح شامل ہے۔یہ کوششیں محکمہ کی طرف سے خصوصی مہم 3.0 میں انجام دیئے جانے والے  بہترین طریقوں کا حصہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/95XE3.png

سی بی ڈی ٹی نے  سوچھتا ابھیان کے تحت رابطہ کاری کے مہمات کو چلانے کے لئے سوشل میڈیا کا موثر استعمال بھی کیا اور مختلف اقدامات کو اجاگر کیا۔ ایکس پلیٹ فارم پر مہم کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل، پرنسپل چیف کمشنر ریجنز کے علاقائی ہینڈلز اور نیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسز (این اے ڈی ٹی) کے ذریعے 650 سے زیادہ ٹویٹس پوسٹ کی گئیں تاکہ سوچھتا مہمات کے بارے میں بیداری کو فروغ دیا جاسکے۔ا س مہم کو  سی بی ڈی ٹی کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بڑھایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/10VM52.png

سی بی ڈی ٹی سوچھتا کو عادت بنانے اور وقتاً فوقتاً صفائی کے پروگراموں کو جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، جبکہ عوامی شکایات کو بروقت جلدنمٹانے پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔

************

ش ح۔ اک   ۔ م  ص

 (U: 725 )



(Release ID: 1975049) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi