سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وسیع تر احاطے اور دیویانگ جنو کی شمولیت کے لیے بھارت کے بیمہ شعبے کی توسیع کے موضوع پر اجتماع

Posted On: 03 NOV 2023 8:49PM by PIB Delhi

دیویانگ جنو کی اختیار کاری کے محکمے اور نیتی آیوگ نے 3 نومبر 2023 کو ’’وسیع تر احاطے اور دیویانگ جنو کی شمولیت کے لیے بھارتی بیمہ شعبے کی توسیع ‘‘ کے موضوع پر ایک اہم اجتماع کا مشترکہ طور پر اہتمام کیا۔ یہ تقریب بھارت میں معذوری کے شکار افراد (دیویانگ جنو)  کے لیے بہتر بیمہ احاطے کی اشد ضرورت کے مسئلے کو حل کرنے کی غرض سے مختلف فریقوں کو ایک پلیٹ فارم پر لے کر آئی۔

اس تقریب میں عالمی بینک، میلبورن یونیورسٹی، اقتصادی امور کے محکمے، لاگت کے محکمے، صحت و کنبہ بہبود کی وزارت، کمپنی امور کی وزارت، مالی خدمات کے محکمے اور مختلف دیگر اداروں سمیت مقتدر تنظیموں کی جانب سے فعال شراکت داری دیکھی گئی۔ اس مشترکہ کوشش کا مقصد بھارت میں دیویانگ جنو کے لیے بیمہ احاطے میں اضافہ کرنے کے لیے اختراعی حکمت عملیاں اور حل تلاش کرنا ہے۔

اجتماع کے دوران، شرکاء کو سوئٹزلینڈ، آسٹریلیا، برازیل اور انڈونیشیا جیسے ممالک سے متاثر ہوکر دنیا بھر کے بہترین طور طریقوں کو ساجھا کرنے اور ان پر تبادلہ خیال کا موقع حاصل ہوا۔ ان بین الاقوامی تجربات نے بھارتی سیاق و سباق میں مؤثر پالیسیوں اور طریقوں کو اپنانے اور ان پر عمل درآمد کے بارے میں گفت و شنید کے لیے ایک قابل قدر بنیاد فراہم کی۔

اس اجتماع نے بھارت میں دیویانگ جنو کے لیے وسیع تر مالی شمولیت اور سلامتی  کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے۔

حکومت اور متعلقہ شرکائے کار اس کاز کو آگے بڑھانے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ دیویانگ جن کو ایسے جامع بیمہ احاطے تک رسائی حاصل ہو جو ان کی منفرد ضرورتوں کو تعاون فراہم کر سکے، اس کے لیے  پابند عہد ہیں۔

***

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:673


(Release ID: 1974661) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi