بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت نے ’’بدعنوانی کو نا کہو: قوم سے عہد ‘‘ کے موضوع پر نگرانی بیداری ہفتہ 2023 منا رہی ہے

Posted On: 03 NOV 2023 6:51PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت ، 30 اکتوبر سے 5 نومبر 2023 کے دوران ، سینٹرل ویجیلنس کمیشن کی جانب سے دیے گئے موضوع ’’بدعنوانی کو نا کہو: قوم سے عہد ‘‘ پر نگرانی بیداری ہفتہ منا رہی ہے۔

نگرانی بیداری ہفتہ کے دوران بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت نے وزارت کی سطح پر اور اس وزارت کے تحت کام کرنے والی تنظیموں کے ذریعہ مختلف بیداری پروگراموں / سیمیناروں / ورکشاپس / صلاحیت سازی کی تربیت کا انعقاد کیا ۔ اس سے ملازمین کو بدعنوانی سے پاک فلسفے کے قیام کی سمت میں کام کرنے / شفافیت لانے ، مکمل دیانت داری اور ہر وقت ڈیوٹی کے تئیں لگن برقرار رکھنے کے لیے بیدار کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے بھیم ہال میں 3 نومبر 2023 کو ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس میں  نگرانی بیداری پروگرام 2023 پر ایک اسکیٹ کے بعد کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) اور نیشنل سمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی) کی جانب سے پلینری سیشن اور ٹیکنیکل سیشن منعقد کیے گئے۔ جناب پروین کمار شریواستو کے کلیدی خطاب میں سینٹرل نگرانی کمشنر نے وزارت کے  افسروں پر زور دیا کہ وہ سی وی سی کے ذریعہ تجویز کردہ فوکس علاقوں میں احتیاطی نگرانی کے لیے تمام اقدامات کریں۔

 

  • ڈی سی (ایم ایس ایم ای) کے دفتر کے تحت اپنے فیلڈ دفاتر کے لیے 27.10.2023 کو این آئی ایم ایس ایم ای میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا  تھا۔

  • نیشنل سمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی) نے 19.10.2023 کو این ایس آئی سی میں احتیاطی نگرانی پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں 344 عہدیداروں نے شرکت کی۔

  • کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے ذریعہ اخلاقیات اور گورننس کے بارے میں ورکشاپ 20 اکتوبر 2023 کو منعقد ہوئی جس میں 100 سے زیادہ عہدیداروں نے سیمینار میں حصہ لیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سیمینار میں کے وی آئی سی کے فیلڈ دفاتر کے تقریبا 80 عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

  • اسی طرح ایم ایس ایم ای تنظیموں یعنی کوئر بورڈ اور ایم جی آئی آر آئی کی جانب سے ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

نگرانی بیداری ہفتہ 2023 کے پیش خیمہ کے طور پر کمیشن نے اس سے پہلے تین ماہ کی مہم کی مدت (16 اگست 2023-15 نومبر 2023)کے لیے تفصیلات جاری کی تھیں، جس کے دوران تمام وزارتوں / محکموں / تنظیموں کے ذریعہ مندرجہ ذیل احتیاطی نگرانی کے اقدامات کو توجہ کے طور پر لیا جانا تھا:

  • مفاد عامہ کے انکشاف اور مخبروں کے تحفظ (پی آئی ڈی پی آئی) قرارداد کے بارے میں آگاہی  پیدا کرنا۔

  • صلاحیت سازی کے پروگرام۔

  • نظام کو بہتر بنانے کی پہل کی شناخت اور ان پر عمل درآمد۔

  • شکایات کو نمٹانے کے لیے آئی ٹی کا فائدہ اٹھانا۔

  • سرکلرز / گائیڈ لائنز / مینوئلز کو اپ ڈیٹ کرنا۔

  • 30.06.2023 سے پہلے موصول ہونے والی شکایات کو نمٹانا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 662



(Release ID: 1974573) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi