قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ انصاف نے سوچھتا اور زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے سے متعلق خصوصی مہم  3.0 کو کامیابی سے مکمل کیا

Posted On: 03 NOV 2023 5:35PM by PIB Delhi

حکومت میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن اور مشن سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، محکمہ انصاف نے  2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 پورے جذبے کے ساتھ شروع کی ہے۔

محکمہ انصاف میں اس مہم کا اہتمام دو مرحلوں میں کیا گیا تھا- تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر 2023 سے 30 ستمبر 2023 تک اور نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک۔ اس مہم کا مقصد زیر التوا حوالہ جات کو نمٹانے اور ان کی نشان دہی کرنے کے علاوہ بیکار سامان کے حجم کا اندازہ لگانے کے ساتھ جنھیں نمٹایا جائے گا، دفاتر اور اس کے حدود کی مجموعی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا ہے۔

انصاف کے محکمہ کے سکریٹری جناب ایس کے جی راہاٹے کی جانب سے 22 ستمبر 2023 کو محکمہ کے تمام افسروں اور عملے کو ایک سوچھتا عہد دلایا گیا تھا۔ شرم دان کے ساتھ 2 اکتوبر 2023 کو ایک زیرو ویسٹ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، اس کے بعد تمام شرکاء کو تمام شرکاء کو سینائٹیشن کٹس کی تقسیم کی گئی۔

اس مہم کے دوران، تیاری کے مرحلے کے دوران شناخت کیے گئے تمام زیر التوا  معاملات - عوامی شکایات (139)، تلف کرنے کے لئے (169) فزیکل فائلز  کی نشان دہی کی گئی، ایم پیز (04) سے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانی (05) کو نفاذ کے مرحلے کے دوران ختم کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، 576 مربع فٹ کے علاقے کو آزاد کیا گیا تھا اور تقریباً 1.0 لاکھ روپے کی آمدنی کچرے کو ٹھکانے لگاکر حاصل کی گئی۔

-----------------------

 

ش ح۔ ح ا  ۔ م ر

U NO: 651


(Release ID: 1974516) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi