وزارت دفاع
انڈین نیوی سیلنگ چیمپئن شپ (آئی این ایس سی ) – 2023
Posted On:
03 NOV 2023 4:32PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کی سب سے بڑی کھیل تقریب اور جس کا ہمیشہ انتظار کیا جتا ہے ،انڈین نیوی سیلنگ چیمپئن شپ (آئی این ایس سی ) ممبئی میں 05 نومبر سے 09 نومبر 2023 تک ہونے والی ہے۔ انڈین نیول واٹر مین شپ ٹریننگ سینٹر (آئی این ڈبلیو ٹی سی )، ممبئی، ملک میں کشتی رانی کی بہترین سہولیات میں سے ایک ، 100 سے زائد پین نیوی کے شرکاء کی میزبانی کے لیے تیار ہیں جو ریسنگ کے تین مختلف فارمیٹس میں کشتیوں کی پانچ مختلف کلاسوں میں اپنی کشتی رانی کی مہارت کا امتحان لیں گے۔
آئی این ایس سی ایک سالانہ تقریب ہے جو بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں واقع انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن (آئی این ایس سی) کے زیراہتمام منعقد کی جاتی ہے تاکہ مسابقتی جہاز رانی میں بحریہ کے اہلکاروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
آئی این ایس سی کے اس ایڈیشن میں تینوں نیول کمانڈز کی ٹیموں کی شرکت دیکھی جائے گی جن میں افسران، کیڈٹس اور سیلرز (بشمول اگنیور) شامل ہیں۔
ریسنگ جہاز رانی کے تین مقبول ترین فارمیٹس میں ہو گی۔ فلیٹ ریسنگ خواتین کے لیے آئی ایل سی اے --6 کلاس بوٹ، مردوں کے لیے آئی ایل سی اے- -7 کلاس بوٹ اور ونڈ سرفنگ کے لیے بک نووا کلاس بورڈ میں ہو گی۔ ٹیم ریسنگ لیزر باہیا کلاس بوٹ میں اور میچ ریسنگ J24 کلاس بوٹ میں ہوگی۔
ہندوستانی بحریہ واٹر مین شپ کی سرگرمیوں پر خصوصی زور دیتی ہے اور جہاز رانی کے کھیل کو جہاز رانی کے کھیل کو عملے میں بحری مہارت، دوستی، ہمت اور دیگر قائدانہ خصوصیات کو فروغ دینے کے ذریعہ تسلیم کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔
U- 649
(Release ID: 1974499)
Visitor Counter : 99