امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خوراک  اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے  نے جموں و کشمیر میں ایک ملک ایک راشن کارڈ (او این او آر سی)  کے بارے میں بیداری مہم کا انعقاد کیا


خوراک  اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے ، حکومت ہند کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا  نے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی اور ایک ملک ایک راشن کارڈ کے تحت راشن  کارڈ کی منتقلی  پر زور دیا

Posted On: 02 NOV 2023 5:18PM by PIB Delhi

خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے ، حکومت ہند کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا نے آج ( 2 نومبر، 2023  ) جموں و کشمیر میں ایک بیداری مہم ورکشاپ کے دوران  راشن کارڈ   کے مستفیدین سے خطاب کیا اور ایک ملک ایک راشن کارڈ (او این او آر سی ) اقدام کے  بارے میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر  زور دیا۔

آگاہی مہم ورکشاپ ادیوگ بھون، ریل ہیڈ کمپلیکس، جموں میں آج (  2 نومبر 2023  ) کو منعقد ہوئی اور اس کا مقصد راشن کارڈ کے مستفیدین کو ایک ملک ایک راشن کارڈ  کے فوائد کے بارے میں روشناس کرانا تھا، جو کہ ایک تبدیلی کی اسکیم ہے جو ملک بھر میں راشن کے حقداروں تک بلا تعطل رسائی کو یقینی بنانے کے لیے بنائی گئی ہے۔

ورکشاپ میں شرکت کرنے والے دیگر معززین میں جناب زبیر احمد (سکریٹری، محکمہ ایف سی ایس (سی اے، جموں و  کشمیر)، جناب رمیش کمار (ڈویژنل کمشنر،  جموں و کشمیر)، شیخ عبدالرشید وار (لیبر کمشنر، جموں و کشمیر)، محترمہ رفعت کوہلی ،ڈائریکٹر، ڈیپارٹمنٹ آف ایف سی ایس اینڈ سی اے، جموں) اور دیگر سینئر حکام شامل تھے۔  تقریباً 120 مستفید ین اور ایف پی ایس ڈیلرز نے اِس آگاہی ورکشاپ میں شرکت کی۔  اس پروگرام کو خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے آفیشل یوٹیوب پیج پر براہ راست نشر کیا گیا۔

خوراک اور سرکاری نظام تقسیم  کے محکمے ، حکومت ہند کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا،  ادیوگ بھون، جموں میں منعقد ایک ملک ایک راشن کارڈ (او این او آر سی ) ورکشاپ میں مستفیدین سے خطاب کرتے ہوئے

اپنے خطاب کے دوران خوراک اور سرکاری نظام تقسیم  کے محکمے ، حکومت ہند کے سکریٹری،  جنان سنجیو چوپڑہ نے ایک ملک ایک راشن کارڈ کے کلیدی اصول کو اجاگر کرتے ہوئے ’’آپ جہاں، آپ کا راشن وہاں‘‘ کے نعرے پر زور دیا۔ یہ اقدام راشن کارڈ کے مستفیدین کو  اپنی پسند کی کسی بھی فیئر پرائس شاپ (ایف پی ایس) سے  اپنے حصے کا راشن حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے، چاہے وہ ملک میں کہیں بھی ہوں۔

انہوں نے ایک ملک ایک راشن کارڈ  (او این او آر سی ) پروگرام کی شاندار کامیابی پر بھی روشنی ڈالی، جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ ہر ماہ ملک بھر میں 2.5 کروڑ سے زیادہ  لوگ راشن لیتے ہیں۔ صرف جموں و کشمیر میں، ایک ملک ایک راشن کارڈ  کے آغاز سے لے کر اب تک 18 لاکھ لین دین ریکارڈ کیے گئے ہیں، جو اس پہل کے لیے ایک مضبوط آغاز کی نشاندہی کرتے ہیں۔

فیئر پرائس شاپ (ایف پی ایس )ڈیلرز کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہ انہیں دوسرے علاقوں سے مستفید ہونے والوں کی خدمت کے دوران راشن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ایف پی ایس ڈیلرز اپنے الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل (ای-پی او ایس) ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے آسانی سے راشن کے اضافی کوٹے کی درخواست کر سکتے ہیں۔  یہ مستحقین کو راشن کی آسان اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

ان کوششوں کے علاوہ، انہوں نے محکمہ کے دیگر اہم اقدامات اور اسکیموں بشمول پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) اور چاول کی مضبوطی کی پہل پر روشنی ڈالی۔ ان اقدامات کا مقصد مجموعی طور پر ملک بھر میں 80 کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان کی خوراک اور غذائی تحفظ کو حاصل کرنا ہے۔

مزید برآں، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی حکومتیں اب مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (ایم جی نریگا) کے فنڈز کو ماڈل ایف پی ایس بنانے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔ یہ ماڈل شاپس کارکردگی اور جدید کاری کی مثال کے طور پر کام کریں گی، جو خطے میں دیگر ایف پی ایس کے لیے ایک معیار قائم کریں گی۔

تقریب کے اختتام پر، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے کے سکریٹری سنجیو چوپڑا نے بھی تقریب میں شرکت کرنے والے مستفیدین کو  تغذیہ بخش چاول کے تھیلے ان کے سپرد  کیے۔

  

(بائیں) جناب سنجیو چوپڑا ایک مستفیدین کو چاول کے تھیلے دے رہے ہیں۔ (دائیں)  تغذیہ بخش چاولوں کا ایک تھیلا۔

**********

(ش ح۔ م ع   ۔ت ح  )

U.No. 613



(Release ID: 1974228) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Telugu