سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی نے این سی آر میں قومی شاہراہ کی تعمیر کی جگہوں پر دھول کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں

Posted On: 02 NOV 2023 4:40PM by PIB Delhi

دہلی-این سی آر میں این ایچ اے آئی کے ذریعے نافذ کیے جانے والے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں میں دھول پر قابو پانے کے اقدامات کے مؤثر نفاذ کی نگرانی کے لیے این ایچ اے آئی نے قومی دارالحکومت کے خطے میں ہوا کے معیار کے انڈیکس کو بہتر بنانے کے لیے 'ڈسٹ اینڈ کنٹرول مینجمنٹ سینٹر' قائم کیا ہے، جو کمیشن آف ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہے۔

این ایچ اے آئی، این سی آر کے آس پاس دوارکا ایکسپریس وے،یو ای آر II دہلی-امرتسر-کٹرا ایکسپریس وے اور دہلی - دہرادون ایکسپریس وے جیسے اہم پروجیکٹوں کو نافذ کر رہا ہے۔ ہوا کے معیار اور دھول کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے این ایچ اے آئی نے اپنے ٹھیکیداروں/ رعایت دہندگان کو ہدایت دی ہے کہ وہ قومی شاہراہ کی تعمیر کے مقامات پر دھول کنٹرول کے موجودہ اقدامات کا جائزہ لیں اور سی اے کیو ایم  مرکزی اور/ یا ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی سختی سے تعمیل کریں۔

تعمیراتی مقامات پر دھول کو کنٹرول کرنے کے اقدامات میں مکمل شدہ پراجیکٹس پر مکینیکل سویپنگ مشینوں کی تعیناتی، تمام تعمیراتی مقامات پر دن میں پانی کا چھڑکاؤ، تمام تعمیراتی مقامات پر اینٹی اسموگ گنز کی تعیناتی اور بیچنگ پلانٹس اور ہرے جال یا کپڑے کے ساتھ تعمیراتی اور انہدامی مواد کا احاطہ کرنا شامل ہے۔

دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار کے پیرامیٹرز میں کمی کے ساتھ سی اے کیو ایم نے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت تصور کیے گئے اقدامات کی درخواست کی ہے۔ ان رہنما خطوط کے مطابق این ایچ اے آئی اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ خطے میں قومی شاہراہ کی تعمیر کے مقامات پر دھول کو زیادہ سے زیادہ کنٹرول کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

***********

ش ح ۔  اک۔ ع ر

                                                                                                                                                       U. No. 604



(Release ID: 1974174) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil