وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی گیری ،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے محکمہ ماہی گیری میں 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک چلائی گئی خصوصی مہم 3.0 کا میابی کے ساتھ اختتام پذیر
Posted On:
01 NOV 2023 7:37PM by PIB Delhi
ماہی پروری ، مویشی پروی اور ڈیری کی وزارت میں ماہی پروری محکمے نے ملازمین کی سرگرم شراکتداری اور تعاون سے سووچھتا کو فروغ دینے اور صاف صفائی کو لے کر مقررشدہ ہدف کو حاصل کرنے کے لئے کام کے تجربے کو بہتر بنانے کی عہد بندی کے ساتھ 31 اکتوبر 2023 کو خصوصی مہم 3.0 کو کامیابی کےساتھ مکمل کرلیا ہے۔
خصوصی مہم 3.0 کے دوران مویشی پروری کے سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی اور جے ایس ، ڈی او ایف جناب ساگر مہرہ نے چندرلوک بھون ،نئی دہلی میں واقع ڈی او ایف کے دفاتر کا دورہ کیا۔
ماہی پروری ،مویشی پروری اورڈیری کی وزارت میں ماہی پروری کے محکمے اور کوسٹل ایکوا کلچر اتھارٹی ( سی اے اے ) اور قومی ماہی پروری ترقیاتی بورڈ ( این ایف ڈی بی ) جیسی اس کی خود مختار اکائیاں اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز پوسٹ ہارویسٹ ٹکنالوجی اینڈ ٹریننگ (این آئی ایف پی ایچ اے ٹی ٹی ) ، سینٹرل انسٹی ٹیو ٹ آف فشریز ناٹیکل اینڈ انجنئرنگ ٹریننگ (سی آئی ایف این ای ٹی ) جیسے ماتحت اداروں نے سرکاری دفاتر کی مجموعی صاف صفائی میں بہتری لانے اور سرکاری دفاتر کے ساتھ عام لوگوں کے عوامی تجربے کو بہتر بنانے کے مقصد سے ایک ماہ تک چلنے والی ملک گیر خصوصی مہم 3.0 میں سرگرم طورپر حصہ لیا۔
اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے مویشی پروری کی مہم نے یکم اکتوبر 2023 کو نیشنل فیڈریشن آف فشرز کوآپریٹو لمٹیڈ ( ایف آئی ایس ایچ سی او پی ایف ای ڈی ) کے احاطے میں شرم دان پروگرام کا انعقاد کیا جس میں محکمے کے سکریٹری اور دونوں جوائنٹ سکریٹریوں سمیت محکمے کے تمام ملازمین اور افسران نے پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس صفائی پروگرام میں تقریباََ 200 لوگوں نے حصہ لیا اور دفتر سمیت بازار کی جگہ کے آس پاس جمع کوڑا کچرہ وغیرہ کو صاف کیا۔ مہینہ بھر چلنے والی اس مہم میں ممبران پارلیمنٹ کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیاں ، ریاستی سرکار ، عوامی شکایت ، پی ایم او ، عوامی شکایت اپیل وغیرہ سمیت نشانزد کئے گئے زیر التوا معاملوں سے متعلق ہدف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ،جس میں ریکارڈ کا انتظام ، صفائی مہم ، جگہ کا حصول اور کچرے کے نمٹارے پر خصوصی توجہ دی گئی ۔
خصوصی مہم 3.0 کے حصے کی شکل میں منعقد شرم دان پروگرام کے دوران ایف آئی ایس ایچ سی او پی ایف ای ڈی میں ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی سکریٹری (ماہی پروری )
خصوصی مہم 3.0 کے دوران سکریٹری ، ڈی اے آر پی جی نے نئی دہلی میں واقع چندرلوک بلڈنگ میں ماہی پروری محکمے کے دفتر کادورہ کیا۔
مویشی پروری کے محکمے نے تمام نشانزد عوامی شکایات ، عوامی اپیلوں اور پارلیمانی یقین دہانیوں کا صد فیصد نمٹارہ حاصل کیا۔اس ک ےعلاوہ 3200 کاغذی فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ صاف صفائی کے بعد 45890 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی اور کچرے کے نمٹارے سے تقریباََ 18 لاکھ 62 ہزار 324 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس مہم کو محکمے سمیت تمام خود مختار اور ماتحت دفاتر میں تمام 37 نشانزد مقامات پر کامیابی کے ساتھ کور کیا گیا ہے ۔ ہدف حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ حکام نے مہم کی باریک بینی سے نگرانی کی ۔
********
ش ح۔ ج ق ۔رم
U-590
(Release ID: 1974038)
Visitor Counter : 102