خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کا مرحلہ - خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی جانب سے زیر التوا حوالہ جات کو نمٹانے کے حوالے سے غیر معمولی کامیابیاں


صفائی مہم چلانے اور عوامی شکایات کی اپیلوں کو نمٹانے کے لیے مقرر کردہ اہداف کی 100 فیصد حصولیابی

Posted On: 01 NOV 2023 6:55PM by PIB Delhi

خصوصی مہم 3.0 کے اختتام پر، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے (31.10.2023 تک) 31 زیر التوا ایم پی حوالہ جات، 674 عوامی شکایات اور 161 عوامی شکایات کی اپیلوں کو  نمٹا دیا ہے۔

اس کے علاوہ، مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران شناخت کی گئی تمام 9,877 طبعی فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور اس میں سے 6,303 کو ختم کیا گیا ہے۔ مہم کے ابتدائی مرحلے کے دوران شناخت کی گئی تمام 11,566 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور مہم کے دوران 2,213 فائلوں کو بند کیا گیا (31.10.2023 تک)۔

تمام 20,055 شناخت شدہ صفائی کی جگہوں پر صفائی کی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں، جن میں آنگن واڑی مراکز، ون اسٹاپ مراکز اور بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے شامل ہیں۔

 

(بعد میں)                                   (پہلے)

 

مہم کے دوران صفائی کی مختلف سرگرمیاں شروع کرنے کے نتیجے میں، وزارت 1,021 مربع فٹ جگہ خالی کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، ردی کو ٹھکانے لگانے میں 24,365 روپے کی آمدنی بھی ہوئی ہے (31.10.2023 تک)۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 572


(Release ID: 1973934) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi